اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی گفتگو

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ باہمی تعاون کے فروغ پر تاکید کی۔
خبر کا کوڈ: ۵۶۳
تاریخ اشاعت: 17:39 - March 02, 2018

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی گفتگومقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلیفونی رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور یمن مخالف قرارداد کو ویٹو کرنے کے روس کے تعمیری کردار پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق، محمد جواد ظریف اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے باہمی تعلقات کے فروغ سمیت علاقائی صورتحال، بحیرہ کیسپیئن اور سلامتی کونسل میں یمن مخالف قرارداد کو ویٹو کرنے کے روس کے تعمیری فیصلے پر گفتگو کی۔

یاد رہے کہ روس نے گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک قرارداد کو ویٹو کردیا تھا جس میں ایران کو یمن کے معاملے پر مورد الزام ٹھہرایا گیا تھا۔

قرارداد کا مسودہ برطانیہ نے امریکہ اور فرانس کی حمایت سے تیار کیا تھا۔ امریکہ اس سے پہلے اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف کئی ماہ سے سازش کررہا تھا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں