اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

مشرق وسطی کو انتہا پسندی کے نئے خطرات کا سامنا

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کو انتہا پسندی کے نئے خطرات کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۷۰
تاریخ اشاعت: 19:15 - March 02, 2018

مشرق وسطی کو انتہا پسندی کے نئے خطرات کا سامنامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق بوسنیا ہرزگوینا میں مقیم ایرانی شہریوں کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے  کہا کہ مشرق وسطی کو نئے خطرات کا سامنا ہے اور یہ خطرہ انتہا پسندی کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دین کا انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ  جس طرح انیس سو نوے کے عشرے میں یورپ کے انتہا پسندوں کا عیسائی مذہب سے تعلق  نہیں تھا اسی طرح مغربی ایشیا میں سرگرم انتہا پسندوں کا بھی اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے.

ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہا انتہا پسندی نے ایک بار خطہ بلقان کو آگ کے حوالے کردیا تھا  کہا کہ اگر چہ  داعشی انتہا پسندی اور دہشت گردی کو زمینی لحاظ سے شکست ہوچکی ہے لیکن یہ خطرہ اور اس خطرناک سوچ سے وابستہ لوگ اب بھی موجود ہیں اور  اس سوچ کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے ایران کے وزیر خارجہ بلقان کے ملکوں کے دورے کے آخری مرحلے میں جمعرات کے روز بوسینا ہرزگوینا کے دارالحکومت سارائے وو پہنچے تھے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں