اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایرانی صدر رئیسی کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

ایرانی صدر نے فیروزکوه پہنچنے کے فورا بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔
خبر کا کوڈ: ۵۷۳۲
تاریخ اشاعت: 17:06 - July 31, 2022

ایرانی صدر رئیسی کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز ہفتہ بغیر کسی پیشگی اطلاع کے فیروزکوہ میں سیلاب سے متاثرہ گاؤں "مرزداران" کا دورہ کر کے امدادی صورتحال کا قریب سے جائزہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں آیت اللہ رئیسی نے امدادی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کی مدد کیلئے امدادی ٹیمیں اور مربوط ادارے تعریف کی مستحق ہیں تاہم ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ کے مطابق، ایران میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں 56 افراد جاں بحق اور 18 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔گزشتہ ہفتے سے اب تک ملک کے 21 صوبوں میں سیلاب آیا ہے اور کل رات سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبے لرستان، چہارمحل اور بختیاری، اصفہان، یزد اور تہران تھے۔

رپورٹ کے مطابق، صوبہ مازندران میں سیلاب میں جاں بحق ہونے والے تین افراد کے ساتھ مجموعی طور پر جان کی بازی ہارنے والے ہم ایرانیوں کی کل تعداد 56 اور لاپتہ افراد 18 تک پہنچ گئی ہے۔

ولی پور نے مزید کہا کہ اب تک 3700 سے زائد افراد کو ہنگامی رہائش فراہم کی گئی ہے اور تقریباً 2500 افراد کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں