اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

روسی وزیرخارجہ کی اپنے پاکستانی ہم منصب کو دورہ ماسکو کی دعوت

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کو ایک ایسے وقت میں ماسکو کے دورے کی دعوت دی ہے جب اسلام آباد امریکا اور روس کے درمیان اپنے تعلقات میں ٹھیک توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۷۳۵
تاریخ اشاعت: 16:43 - July 31, 2022

روسی وزیرخارجہ کی اپنے پاکستانی ہم منصب کو دورہ ماسکو کی دعوتمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کو ایک ایسے وقت میں ماسکو کے دورے کی دعوت دی ہے جب اسلام آباد امریکا اور روس کے درمیان اپنے تعلقات میں ٹھیک توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 سرگئی لاوروف نے یہ دعوت جمعہ کو تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زردری کے ساتھ اپنی مختصر غیر رسمی بات چیت کے دوران دی تھی۔دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ ملاقات طے تھی لیکن روسی وزیر خارجہ کی تاشقند تاخیر سے آمد کے باعث ملاقات منسوخ ہوگئی۔ ذرائع نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان کوئی تناؤ ہے یا روسی وزیر خارجہ نے بلاول سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔

بلاول نے روس اور بھارت کے علاوہ ایس سی او کے تمام رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں