اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بھارت کے پانی چھوڑنے سے پنجاب میں سیکڑوں دیہات زیر آب آ گئے

پاکستان نے دعویٰ کیاہےکہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں دیہات زیر آب آ گئے ہیں اور ہزاروں ایکڑ پر کاشت کی ہوئی چاول سمیت دیگر فصلیں مکمل تباہ ہو گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۵۷۳۹
تاریخ اشاعت: 18:34 - August 01, 2022

بھارت کے پانی چھوڑنے سے پنجاب میں سیکڑوں دیہات زیر آب آ گئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان نے دعویٰ کیاہے کہ بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی سے دریائے راوی، دریائے اوج، نالہ بئیں، نالہ ڈیک اور نالہ بسنتر بپھر گئے، بہاولپور اور جھنگ کےقریب دریائے چناب میں نچلےدرجے کا سیلاب آگیا۔سیلابی صورتحال کے نتیجے میں سیکڑوں دیہات اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں سیلابی پانی کی زد میں آگئی۔

دوسری جانب گاج ندی میں طغیانی کےبعد کاچھو کے زیرآب علاقوں کا ایک ہفتہ بعد بھی زمینی رابطہ بحال نہ ہو سکا۔

دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد کوٹ مٹھن کے مقام پر دریائے سندھ سے 3 لاکھ 70 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں شدید بارشوں سے دریائے ٹوچی میں بھی سیلابی ریلے سے کئی مقامات پر حفاظتی بند ٹوٹ گئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں