اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

برکینا فاسو میں دہشتگردی 28 ہلاک 75 زخمی

افریقی ملک برکینا فاسو میں دہشتگردوں نے فرانسیسی سفارت خانے اور آرمی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۵۹۲
تاریخ اشاعت: 21:29 - March 03, 2018

برکینا فاسو میں دہشتگردی 28 ہلاک 75 زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گردوں نے پہلے دارالحکومت اوگا ڈوگو میں وزیراعظم ہاؤس کے قریب فوجی ہیڈ کوارٹرز میں دھماکا کیا اور پھر فرانسیسی سفارتخانے پر بھی دھاوا بولا۔ فوجی ہیڈ کوارٹرز پر حملے میں 28 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوگئے جب کہ برکینا فاسو کی فوج نے مقابلے میں کئی دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا۔

حملے میں 9 دہشت گرد اور 7 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ جس وقت حملہ آوروں نے آرمی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا تو اسی دوران 5 حملہ آوروں نے وزیراعظم ہاؤس پر حملہ کر کے فرانسیسی سفارتخانے میں گھسنے کی کوشش کی۔ فرانس کے وزیر خارجہ جین یس لی ڈرین نے سفارتخانے پر حملے کی تصدیق کی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں