اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

فلسطینی نوجوان کی صیہونیت مخالف کارروائی

ایک فلسطینی نوجوان نے گاڑی چڑھا کر تین صیہونی فوجیوں کو زخمی کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۶۱۷
تاریخ اشاعت: 23:24 - March 04, 2018

فلسطینی نوجوان کی صیہونیت مخالف کارروائیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق فلسطین کے انفار میشن سینٹر کے مطابق صہیونی فوجیوں پر گاڑی سے حملے کا یہ واقعہ مقبوضہ فلسطین کے علاقہ عکا میں پیش آیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے گاڑی چڑھانے والے نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور اسے موقع پر طبی امداد پہنچانے اور اسپتال منتقل کرنے کی اجاز نہیں دی۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان بعد پورے آزاد اور مقبوضہ فلسطین میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

جبکہ فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں میں اکثر جھڑپیں بھی ہوتی رہتی ہیں۔چھے دسمبر سے اب تک اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں کم سے کم پینتیس فلسطینی شہید اور کئی ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں