اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان: ریاست تریپورہ میں فسادات

ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست تریپورہ کے بلونیا ٹاؤن میں روسی انقلاب کے لیڈر لینن کا مجسمہ توڑے جانے پر فسادات بھڑک اٹھے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۶۴۵
تاریخ اشاعت: 20:44 - March 06, 2018

ہندوستان: ریاست تریپورہ میں فساداتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق تریپورہ کے ریاستی انتخابات میں پہلی بار بی جے پی کی فتح کے بعد ایک گروہ نے بلونیا ٹاؤن میں ایک چوراہے پر روسی انقلاب کے بانی لینن کا مجمسہ توڑ دیا جس کے بعد وہاں فسادات بھڑک اٹھے-

تریپورہ میں پچھلے پچیس برسوں سے بائیں بازو کی جماعتوں یعنی کمیونسٹ پارٹیوں کی حکومت تھی- اس واقعے پر بائیں بازو کی جماعتوں نے شدید احتجاج کیا ہے-

بائیں بازو کی جماعتوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے بی جے پی پر خوف و ہراس پھیلانے کا الزام لگایا ہے- بی جے پی کی اتحادی جماعت جنتا دل یو نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے-

کمیونسٹ پارٹی کے رہنما ڈی راجا نے کہا ہے کہ وہ اس تشدد آمیز واقعے اور فسادات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات جمہوریت میں قابل قبول نہیں ہیں- ڈی راجا نے کہا کہ قانون کو سختی سے اپنا کام کرنے کی ضرورت ہے-

مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما سیتا رام یچوری نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تریپورہ میں جو فسادات ہو رہے ہیں ان سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آر ایس ایس اور بی جے پی، کیا چاہتی ہے- انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے پاس تشدد اور فسادات بھڑکانے کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں