اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہتھیار رکھنے کی آزادی کے خلاف امریکی اسکولی طلبا کا احتجاج

امریکہ کے نوجوان اسکولی طلبا نے اپنے ملک میں ہتھیاروں کی خریداری اور انھیں اپنے پاس رکھنے کی آزادی کے قانون کے خلاف امریکی کانگریس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۶۵۴
تاریخ اشاعت: 21:27 - March 06, 2018

ہتھیار رکھنے کی آزادی کے خلاف امریکی اسکولی طلبا کا احتجاجمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق امریکی اسکول طلبا نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ہتھیار رکھنے کی آزادی کی مذمت میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ان نوجوانوں نے بچوں کی حمایت اور ہتھیاروں کی آزادی کے نتیجے میں ہونے والے قتل عام کی روک تھام کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں نے یہ نعرے بھی لگائے کہ اسکولوں میں امن قائم ہونا چاہئے اور اسلحہ فروخت کرنے والی کمپنیوں کے بجائے امریکی نوجوانوں کے مفادات پر توجہ دی جانی چاہئے۔

دوسری جانب ریاست فلوریڈا میں امریکی سول سوسائٹی نے ہتھیاروں کی آزادی کی حامی کمیٹی کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں امریکہ کی کئی ریاستوں منجملہ فلوریڈا، نواڈا اور کنٹکی میں بینرز بھی لگائے گئے اور کمپین بھی کی گئی ہے۔امریکہ میں ہتھیاروں کی آزادی کی حامی قومی کمیٹی نے جو امریکی حکام اور کانگریس میں مکمل اثرورسوخ بھی رکھتی ہے، ہمیشہ امریکہ میں ہتھیاروں کو کنٹرول کئے جانے کے قانون کی منظوری کی مخالفت کی ہے۔

واضح رہے کہ ریاست فلوریڈا کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ کے رونما ہونے والے حادثے میں سترہ افراد ہلاک اور تقریبا پچاس دیگر زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد خاص طور سے امریکہ میں ہتھیاروں کی آزادی کو کنٹرول کئے جانے کے مطالبات زور پکڑ گئے ہیں۔فائرنگ کے اس واقعے کے بعد مختلف کمپنیوں نے ہتھیاروں کی آزادی کی حامی کمیٹی کے ساتھ اپنے رابطے منقطع کرنا شروع کر دیئے ہیں۔امریکہ میں ہتھیاروں کی آزادی کی مخالفت میں کئے جانے والے احتجاج اور ہتھیاروں کو کنٹرول کئے جانے کے مطالبات کے باجود امریکی صدر ٹرمپ نے ہتھیاروں کو کنٹرول کئے جانے کے قانون کی مخالفت کی ہے۔

ٹرمپ نے ہتھیاروں کی قومی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ایک نشست میں کہا ہے کہ وہ ہتھیاروں کو کنٹرول کئے جانے کے قانون کے خلاف ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہتھیاروں کی حامی قومی کمیٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کریس کاکس نے امریکی اسکولوں میں قیام امن اور نفسیات کے امراض میں مبتلا لوگوں کی ہتھیاروں تک دسترسی پر کنٹرول کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ، ہتھیاروں کو کنٹرول کئے جانے کے حامی نہیں ہیں۔قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ امریکہ میں ہتھیاروں کی سب سے بڑی لابی کے حامی شمار ہوتے ہیں.

 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں