اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان میں "نیتن یاہو گو بیک" کے نعرے

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی سمیت کئی شہروں میں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے دورے کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۶۶
تاریخ اشاعت: 16:37 - January 14, 2018

ہندوستان میں مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان کے دارالحکومت دہلی سمیت کئی شہروں میں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے دورے کے خلاف عوامی مظاہروں میں تیزی آگئی ہے اور ہونے والے مظاہروں میں "نیتن یاہو گو بیک" کے نعرے لگنے کے ساتھ ساتھ اس کے پتلے بھی جلائے گئے۔ ہونے والے مظاہروں کے ساتھ ساتھ اس ملک کی اہم شخصیات نے بھی ان کے دورے کی مذمت کی ہے۔

سی پی آئی کے جنرل سکریٹری پرکاش ریڈی نے کہا کہ نیتن یاھو کے دورہ ہند کی مخالفت کی وجہ یہ ہے کہ اسرائیلی مظالم کے سبب دنیا کے بیشتر ممالک اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ اسرائیل نے ہمیشہ امن کو نقصان پہنچا کر انسانیت کو رسوا کیا ہے۔

 سوشلسٹ یونیٹی آف انڈیا کے رکن انیل تیاگی نے کہا کہ ہمارا احتجاج آئندہ بھی جاری رہے گا اس لئے کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور اسرائیل جیسے ظالم حکومت کے ساتھ نہیں ہیں۔

فیروز میٹھی بوروالا کا کہنا تھا کہ اسرائیل وہ حکومت ہے جس کا سربراہ جس ملک میں جاتا ہے وہ ملک تباہ ہو جاتا ہے۔ اس لئے حکومت ہندوستان کو چاہئیے کہ ان کا استقبال کرنے کے بجائے ان سے ہوشیار رہے یہ ہمارے ملک کے لئے بہتر ہوگا۔

ادھر مولانا کلب جواد نے بھی ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم کو دورہ ہند کی اجازت نہ دے۔

واضح رہے کہ پروگرام کے مطابق صیہونی وزیراعظم کل 15 جنوری کو ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں