اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

برطانوی اور سعودی وزراء خارجہ کا ایران مخالف بیان

برطانیہ اور سعودی عرب کے وزراء خارجہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بے بنیاد اور من گھڑت الزام عائد کرتے ہوئے یمن میں ایران کے کردار کو خطرناک قرار دیا۔
خبر کا کوڈ: ۶۷۶
تاریخ اشاعت: 16:42 - March 09, 2018

برطانوی اور سعودی وزراء خارجہ کا ایران مخالف بیانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے کل رات سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں  بے بنیاد اور من گھڑت الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے یمن میں اپنے خطرناک کردار کی وجہ سے علاقے کو عدم استحکام سے دوچار کیا ہے۔

برطانیہ کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر دعوی کیا کہ سعودی عرب نے یمن کی قانونی حکومت کی حمایت کے لئے ایک اتحاد تشکیل دیا ہے۔

اس پریس کانفرنس میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے  کہا کہ سعودی عرب اور برطانیہ کے ما بین ایران کو کنٹرول کرنے کے لئے سمجھوتہ ہوا ہے۔

سعودی عرب کے  وزیر خارجہ نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ سعودی عرب پریمن کی جنگ مسلط کی گئی ہے کہا کہ سعودی عرب یمن میں سیاسی راہ حل کی حمایت کرتا ہے۔

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے ایسے میں برطانیہ کا دورہ کیا ہے کہ جب برطانیہ کے وزیراعظم ٹیرزا مے کو یمن میں سعودی جارحیت کے حوالے سے سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ اس حوالے سے سخت دباو میں ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں