اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پوری دنیا میں محبت اور بھائی چارے کے فروغ کی ضرورت ہے

ایران کے وزیر خارجہ نے مشرق وسطی سمیت پوری دنیا میں محبت، امن اور بھائی چارے کی تہذیب کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۶۷۷
تاریخ اشاعت: 16:49 - March 09, 2018

پوری دنیا میں محبت اور بھائی چارے کے فروغ کی ضرورت ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق تہران میں خواتین کی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اسلام کے نام پر، آدھے معاشرے یعنی خواتین پر ظلم اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ پوری دنیا کے سماج اور خاص طور سے مشرق وسطی میں نفرت اور تشدد کی جگہ محبت، امن اور بھائی چارے کی ثقافت کو رائج کرنے کی ضرورت ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے محبت، امن اور بھائی چارے کو تمام ادیان الہی کی تہذیب قرار دیا اور یہ بات زور دے کر کہی کہ خواتین سے زیادہ بہتر طریقے سے اس تہذیب کو معاشرے میں کون رائج کرسکتا ہے۔

محمد جواد ظریف نے خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام کو ضروری قرار دیتے ہوکہا کہ ساری دنیا خواتین کے خلاف تشدد سے رنجیدہ ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی سطح کے تعاون اور ہم فکری کے ذریعے اس لعنت پر قابو پایا جائے۔پائیدار امن و سلامتی کے بارے میں خواتین کی عالمی کانفرنس تہران میں ایک بیان جاری کرکے ختم ہوگئی ہے۔ اس کانفرنس میں، لبنان، پاکستان، ہندوستان، افغانستان، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا سمیت مختلف ملکوں کی نمائندہ خواتین نے شرکت کی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں