اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان نے ہندوستان سے اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا

حکومت پاکستان نے ہندوستان میں متعین اپنے سفیر کو واپس اسلام آباد طلب کر لیا۔
خبر کا کوڈ: ۷۹۶
تاریخ اشاعت: 23:29 - March 16, 2018

پاکستان نے ہندوستان سے اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلا لیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی میں متعین ہائی کمشنر سہیل محمود کو مشاورت کے لیے اسلام آباد طلب کر لیا گیا۔

پاکستان نے ہندوستان کے سیکورٹی اداروں پر اپنے سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بقول ان کے سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کے واقعات پر اسلام آباد میں ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج بھی کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کو ہراساں کیے جانے کے واقعات مسلسل جاری ہیں اور پاکستان کی شکایت کے باوجود ہندوستان کی حکومت نے تاحال اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں