اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغانستان میں کار بم دھماکہ، 54 جاں بحق و زخمی

افغانستان کے صوبے ہلمند میں کھیل کے میدان کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۸۸۷
تاریخ اشاعت: 13:37 - March 24, 2018

افغانستان میں کار بم دھماکہ، 54 جاں بحق و زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ہلمند کے صوبائی محکمہ صحت کے سربراہ امین اللہ عبید نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کار بم کا یہ دھماکا لشکر گاہ شہر کے غازی ایوب اسٹیڈیم کے گیٹ پر اس وقت ہوا جب عام شہری افغانستان میں جاری نئے فارسی سال کی تقریبات میں شرکت کرکے اپنے گھروں کو واپس جارہے تھے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نئے فارسی سال کی خوشی میں معروف بزرگ سخی کے مزار میں ہونے والی تقریب میں خودکش حملے کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ افغانستان کے صوبے ہلمند کو طالبان اور داعش دہشت گرد گروہ کی سرگرمیوں کا مرکز سجھا جاتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں