اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دہشت گردی کا اسلام میں کوئی مقام نہیں، اسلام آباد کانفرس میں تاکید

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب مذاہب کی بین الاقوامی کانفرنس میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف بھرپور مہم پر تاکید کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہےکہ اسلام میں دہشت گردی کا کوئی مقام نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۸۹
تاریخ اشاعت: 16:33 - March 24, 2018

دہشت گردی کا اسلام میں کوئی مقام نہیں، اسلام آباد کانفرس میں تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت مذہبی امور کی جانب سے اسلام آباد میں منعقدہ اس کانفرنس میں عالم اسلام کے مسائل کے حل اور انتہا پسندی و دہشتگردی کو نابود کرنے کے لئے مسلمانوں میں اتحاد کی ضرورت پر تاکید کی گئی۔

اس کانفرنس سے اپنے خطاب میں پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر ناصر ان جنجوعہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عالم اسلام امن کا پیاسہ ہے، کہا کہ بعض مسلمانوں نے قرآن و سیرت پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فراموش کر دیا اور وہ گمراہی کے راستے پر چل کر بحران و بدامنی کا باعث بنے۔

انھوں نے عالم اسلام کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے مسلمانوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

مصر کے مفتی اعظم نے بھی اس کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے اسلام کو امن پسند دین سے تعبیر کیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ دین اسلام میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کا کوئی مقام نہیں ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں