اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

عالمی رہنماوں کی جانب سے عید نوروز کی مبارکباد

روس اور بیلا روس کے سربراہوں اور عمان کے سلطان نےعید نوروز کے موقع پر اپنے پیغامات میں مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناوں کی خواہشات کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ: ۸۹۲
تاریخ اشاعت: 3:33 - March 25, 2018

عالمی رہنماوں کی جانب سے عید نوروز کی مبارکبادمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے عید نوروز کی مناسبت سے اپنے پیغام میں نوروز، نئے سال اور بہار کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔

روسی ایوان صدر کرملین ہاوس کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ عالمی جشن پوری دنیا کے بہت سے لوگوں کے لئے تاریخی، ثقافتی اور روحانی ورثہ کی حیثیت رکھتا ہے اور موسم بہار کی آمد اور نئی زندگی کی امنگ اس کی علامت ہے۔

سلطنت عمان کے سلطان قابوس بن سعید نے اپنے ایک پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور ایرانی عوام کو نوروز اور نئے ایرانی سال پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ سال ایرانی قوم کی خوشحالی اور ترقی میں اہم ثابت ہو گا۔

بیلاروس کے صدرالیگزینڈر لوکاشینکو نے نئے ایرانی سال 1397 ہجری شمسی اور جشن نوروز کی مناسبت سے اپنے ایرانی ہم منصب اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ایران اور بیلاروس کے درمیان موجودہ مضبوط تعلقات سے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ ملے گا جس سے دونوں ملکوں کےعوام کو فائدہ پہنچے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں