اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کا انخلا امن کی جانب ایک قدم

اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی سفارتکار نے کہا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کا انخلا امن کی جانب ایک قدم ہے۔
خبر کا کوڈ: ۹۲۱
تاریخ اشاعت: 2:57 - March 29, 2018

افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کا انخلا امن کی جانب ایک قدممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ  اور اعلی سفارتکارسید عباس عراقچی نے تاشقند میں افغانستان سے متعلق امن کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں نا امنی اس ملک میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کی وجہ سے ہے۔

سید عباس عراقچی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ افغانستان میں فوجی طریقے سے  مسئلے کو حل کرنے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوئیں افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے مسلح گروہوں کو امن مذاکرات کی دعوت دینے کا خیر مقدم کیا۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے افغانستان میں امن و امان کی برقراری کے لئے ہر قسم کے تعاون اور امداد کے لئے ایران کی آمادگی کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں 2 روزہ افغان امن عمل کانفرنس کل سے شروع ہوئی ہے۔ کانفرنس کی سربراہی ازبک اور افغان حکام کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں ایران، پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ہندوستان، ترکی، چین، روس، امریکہ، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے نمائندے شریک ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں