اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کیسپیئن سی کے بارے میں صدر مملکت کا بیان

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ کیسپیئن سی جسے مخالفین اختلافات پیدا کرنے کے ایک ذریعے میں تبدیل کرنا چاہتے تھے آج مختلف ملکوں کے درمیان اتحاد و تعاون کے وسیلے میں تبدیل ہو گيا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۹۳۶
تاریخ اشاعت: 20:51 - March 30, 2018

کیسپیئن سی کے بارے میں صدر مملکت کا بیانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ترکمنستان اور آذربائیجان کے دورے سے واپسی پر تہران کے مہرآباد ایرپورٹ پر ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کیسپیئن سی اقتصادی اور توانائي کے لحاظ سے دوستی کو مستحکم بنا سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پچّیس برسوں کے بعد جنوب - شمال اور جنوب - مغرب ٹرانزٹ کے بارے میں اہم سمجھوتہ طے پایا ہے جو خاص اہمیت کا حامل ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ تہران اور عشق آباد نے کیسپیئن سی میں مشترکہ طور پر سرمایہ کاری اور مصنوعات تیار کئے جانے سے اتفاق کیا ہے۔

انھوں نے دورہ باکو کے بارے میں بھی کہا کہ اس دورے میں کئي اہم دستاویزات پر دستخط ہوئے ہیں اور رشت _ آستارہ ریلوے لائن سے کئي ممالک ایک دوسرے سے جڑ جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی ترکمنستان اور آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے واپس تہران پہنچ گئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں