اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان، میرین لانچ کروز میزائل بابر کا تجربہ

پاکستان نے سب میرین لانچ کروز میزائل بابر کے ذریعے ہدف کو درست نشانہ بنانے کا ایک اور کامیاب تجربہ کرلیا۔
خبر کا کوڈ: ۹۴۶
تاریخ اشاعت: 12:01 - March 31, 2018

پاکستان، میرین لانچ کروز میزائل بابر کا تجربہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آب دوز کے ذریعے پانی کے اندر سے خشکی پر ہدف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائل بابر کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے، پانی کے اندر سے فائر کیے گئے اس کروز میزائل نے تمام پیرا میٹرز کے مطابق کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملکی سطح پر بہتر بنایا گیا کروز میزائل ایک قابل بھروسہ اور سیکنڈ اسٹرائیک کی صلاحیت کا حامل میزائل ہے جو 450 کلومیٹر کے فاصلے تک ہدف کو تباہ کرسکتا ہے۔

میزائل فائر کرنے کے موقع پر ڈی جی اسٹریٹجک اینڈ پلاننگ ڈویژن، چیئرمین نیسکام،  کمانڈر نیول اسٹریٹجک فورس کمانڈ، اعلیٰ حکام، سائنس داں اور انجینئرز موجود تھے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں