اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

روس:23 ممالک کے سفارت کاروں کو ملک سے نکلنے کا حکم

برطانیہ میں روسی ڈبل ایجنٹ پر کیمیائی حملے کے معاملے پر کشیدگی میں اضافے کے بعد روس نے23 ممالک کے 59 سفارت کاروں کو نکال دیا۔
خبر کا کوڈ: ۹۵۶
تاریخ اشاعت: 22:20 - March 31, 2018

روس:23 ممالک کے سفارت کاروں کو ملک سے نکلنے کا حکمروس:23 ممالک کے سفارت کاروں کو ملک سے نکلنے کا حکممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز روس نے 23 ممالک کے 59 سفارت کاروں کو ملک سے بے دخل کیا۔ روس کی جانب سے 60 امریکی سفارت کاروں کو نکالنے اور قونصل خانہ بند کرنے کے اعلان پر امریکا اشتعال میں آگیا اور ماسکوکے خلاف مزید اقدامات کی دھمکی دے دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روس نے60 امریکی سفارت کاروں کو بے دخل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھاکہ امریکی سفیر جان ہنٹس مین کو وزارت خارجہ طلب کرکے نوٹس جاری کیا گیا اور 60 امریکی سفارت کاروں کو بے دخل کرنے اور سینٹ پیٹرز برگ میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

روس کی جانب سے بے دخل کئے جانے والے ممالک میں آسٹریلیا، البانیا، فرانس، جرمنی، اٹلی، پولینڈ، نیدرلینڈ، کروشیا، یوکرین، ڈنمارک، آئرلینڈ، اسپین، اسٹونیا، لیٹویا، لتھوانیا، مقدونیہ، مولدووا، رومانیہ، فن لینڈ، ناروے، سویڈن، کینیڈا اور جمہوریہ چیک  شامل ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں