اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

غزہ میں صیہونی جارحیت کی مذمت

غزہ اور مغربے کنارے میں صیہونی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے جب کہ 1500 سے زائد زخمی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۹۷۴
تاریخ اشاعت: 19:28 - April 01, 2018

غزہ میں صیہونی جارحیت کی مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گوٹیریس نے فلسطین میں جاری بربریت کی مذمت کرتے ہوئے معاملے کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیا ہے جب کہ اس اہم مسئلے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

قبل ازیں اقوام متحدہ کے ڈپٹی پولیٹیکل افیئرز اور سیکرٹری جنرل کے معاون تائے بروک زیریہون نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ اسرائیل کو مظاہرین کے ساتھ انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سلوک روا رکھنا چاہیے اور کسی کو بھی بچوں، خواتین اور بزرگوں کے ساتھ تشدد کا راستہ اختیار نہیں کرنے دیا جائے گا۔

در ایں اثنا، ترک صدر طیب اردگان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں معصوم انسانی جانوں پر ظلم کیا گیا ہے اپنے گھروں سے بے دخل کیے گئے افراد کی دوبارہ آبادکاری کے بجائے قتل کیا جارہا ہے، عالمی قوتوں بشمول او آئی سی کو چاہئے کہ اس معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسرائیلی فوج کو ظلم و بربریت سے روکے۔

 واضح رہے کہ 30 مارچ کو ’’ یوم الارض‘‘ کے موقع پر فلسطین میں اپنے گھروں سے بے دخل کیے گئے ہزاروں پناہ گزینوں نے اپنے ’’ گھروں کو واپسی‘‘ کا مطالبہ کرتے ہوئے پر امن مارچ کیا اس دوران قابض اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اب تک 17 افراد شہید اور 1500 زخمی ہو گئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں