حزب اللہ کا انتباہ:
لبنان کے خلاف وسیع جنگ اسرائیلی حکومت کے خاتمے پر منتج ہوگی

ڈیفپریس نے پیر کو المیادین کے  حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ لبنانی پارلیمنٹ کے رکن محمد رعد نے جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں آیت اللہ شیخ  عفیف نابلسی  کی پہلی برسی سے خطاب میں غاصب صیہونی حکومت کو لبنان کے خلاف وسیع جنگ شروع کرنے کے انجام کی طرف سے خبردار کیا ہے۔

لبنان کے خلاف وسیع جنگ اسرائیلی حکومت کے خاتمے پر منتج ہوگی

 انھوں نے کہا کہ یہ جنگ، علاقائی جنگ پر منتج ہوگی اورغاصب صیونی حکومت کے خاتمے پر ختم ہوگی۔  

 لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے رکن محمد رعد نے کہا کہ غزہ میں عوام کی دلیرانہ استقامت و پائیداری اور استقامتی محاذ کی جانب سے ان کی حمایت کے نتیجے میں صیہونی دشمن اپنے اہداف میں ناکام رہا ہے۔