شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 23ویں برسی کی مناسبت سے 2 روزہ مرکزی پروگرام شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزارنواب صاحب علی رضا آباد رائیونڈ روڈ لاہور میں آج سے شروع ہوا۔

برسی کے پہلے روز شب شہداء و شب دعا کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں شہید کے ورثاء بھی شریک ہونگے جبکہ برسی کے دوسرے روزسیمینارہوگا جس میں جید علمائے کرام، اور اہم سیاسی اور مذھبی شخصیات سمیت آ‏ئی ایس او کے اراکین اور آپ کے چاہنے والےشریک ہوں گے۔

پاکستان کی طرح ایران کے مختلف شہروں من جملہ قم،اصفہان اور دارالحکومت تہران میں بھی23ویں برسی کی مناسبت سے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرمحمد علی نقوی کو 7مارچ 1995ء میں تکفیری دہشتگردوں نے لاھور میں شہید کردیا تھا۔

پیغام کا اختتام/