سعودی فوج کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کے حملے

سعودی فوج کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کے حملےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جمعرات کے روز صوبہ صعدہ کے علاقے شرق الاجاشر میں سعودی فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا ہے۔

اس حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبہ مارب میں بھی سعودی فوجی اتحاد کے ایک ٹھکانے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد اتحادی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خـبر ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے سرحدی شہر رازح کے علاقے آل علی پر بمباری کی ہے تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

پیغام کا اختتام/