اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے سیاسی معاون سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے 60 فیصد یورینیم کی افزودگی کا آغاز کردیا ہے جبکہ 1000 سنٹریفیوجز مزید نصب کئے جائیں گے۔
پاکستان کے شہر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تحریک لبیک پاکستان کا احتجاج آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ پولیس پر پتھراؤ کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک ہوگیا ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے قرآن مجید سے 26 آیات کو ہٹانے سے متعلق وسیم ملعون کی درخواست کو خارج کرتے ہوئےدرحواست گزار پر 50 ہزآر روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے صدر مقام پشاورمیں مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج جسٹس آفتاب آفریدی اہلیہ، بیٹی اور شیرخوار بچے سمیت ہلاک ہوگئے۔
پاکستان میں پی ڈی ایم کی پانچ جماعتوں نے سینیٹ میں موجود اپنے 27 سینیٹرز کا علیحدہ اپوزیشن بلاک بنانے اور پیپلز پارٹی، اے این پی کو شوکاز نوٹسز دیے جانے پر اتفاق کیا ہے۔