اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان کے شہر ملتان میں ''سلام فرماندہ'' ترانے کی خصوصی تقریب

تقریب میں ملتان شہر اور گرد و نواح سے بڑی تعداد میں بچوں اور بچیوں نے اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: ۵۷۱۶
تاریخ اشاعت: 17:46 - July 27, 2022

پاکستان کے شہر ملتان میں ''سلام فرماندہ'' ترانے کی خصوصی تقریبمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام تجدید امام زمانہ علیہ السلام کے عنوان سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں خصوصی طور پر پاکستانی ترانہ اور ''سلام فرماندہ ''خصوصی طور پر پڑھا گیا، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، تلاوت کے بعد سید کاشف زیدی اور قارب نوید ہاشمی نے منقبت پیش کی، بعدازاں امامیہ اسکائوٹس نے امامیہ ترانہ پیش کیا۔ تقریب سے معروف اسکالر سید علی مرتضیٰ زیدی نے ویڈیو خطاب کیا۔

خطاب کے بعد بچوں اور بچیوں نے قومی ترانہ اور ''سلام فرماندہ'' پڑھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں