مکمل خبریں
بریگیڈیئر جنرل محبی: میزائل، ڈرون اور الیکٹرانک وارفیئر پر توجہ کے ذریعے طاقت کا توازن قائم کیا جانا/ دشمن کے 7 جدید ڈرونز کو بحفاظت زمین پر اتار لیا گیا/ جنگ کے اگلے مرحلے میں نئی حیران کُن صلاحیتوں کی رونمائی ہوگی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے بنیادی ڈھانچے پر حملے کے جواب میں ایران کی جانب سے کئی گنا زیادہ ردِعمل کی تاکید کرتے ہوئے کہا: دشمن کے ساتھ جھڑپوں کے تیسرے مرحلے میں نئی فوجی حیران کُن صلاحیتوں کی رونمائی کی جائے گی اور انہیں میدانِ جنگ میں عملی طور پر بروئے کار لایا جائے گا؛ یہ ایسا واقعہ ہوگا جو پوری دنیا کو حیران کر دے گا۔
ایران دشمنوں کی صفوں میں یوکرینی کرائے کے سپاہیوں کے پیروں کے نشان
ولادیمیر زیلنسکی کی قیادت میں کیف حکومت نے یورپ میں جنگ کی قدرتی حدود کو عبور کرتے ہوئے اپنے کرائے کے سپاہیوں کو مغربی ایشیاء بھیج دیا ہے اور عملی طور پر ایران کے دشمنوں کے محاذ پر ایک ایکٹیو فریق بن چکی ہے۔
مغربی ایشیاء اور افریقہ میں کیف حکومت کی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں توسیع
یوکرین کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کا دائرہ یورپ کی سرحدوں سے باہر تک پھیلنے کے باعث یہ ملک دہشت گرد گروہوں کی حمایت اور افریقہ اور مغربی ایشیاء میں عدم استحکام پیدا کرنے والی پیش رفت میں شرکت کا مرکزی محور بن چکا ہے۔
چار آئل ٹینکرز میں دھماکے/ دو خلاف ورزی کرنے والے بحری جہاز روک لیے گئے/ امریکہ کا 56واں MQ-9 ڈرون تباہ
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بحری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں چار خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکروں کی تباہی، دو مزید خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کو روکنے اور امریکہ کے 56ویں MQ-9 ڈرون کو مار گرانے کی اطلاع دی ہے۔
مزاحمتی محاذ کے کمانڈرز کا مختلف محاذوں کے درمیان اتحاد پر تاکید
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر نے تاکید کی کہ دشمن کے خلاف جغرافیائی حدود سے ماوراء کارروائی کے حوالے سے دنیا کے ولیِ امرِ مسلمین کے پُر عزم پیغام کے بعد، مزاحمتی محاذ کے مجاہدین نے مکمل وفاداری کا تحریری اعلان کرتے ہوئے مختلف محاذوں کے اتحاد کا عملی مظاہرہ کیا۔
فوج ہر سطح کے خطرے کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے/ فضائیہ نے دشمن کے اندازوں کو غلط ثابت کر دیا، بریگیڈیئر جنرل شیخ
ایرانی فوج کے نائب سربراہ برائے ایڈمنسٹریٹِو اور ایگزیکٹو امور نے مسلح افواج کی جانب سے خطرے کی ہر سطح پر دشمن کو جواب دینے کے لیے سو فیصد تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فوج کی فضائیہ کی صلاحیتیں برقرار ہیں اور یہ فورس مستقبل کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
ایک جدید MQ-9 ڈرون تباہ
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، شعبۂ تعلقاتِ عامہ: جدید MQ-9 ڈرون کا 55واں طیارہ آبنائے ہرمز کی مشرقی فضا میں روک کر تباہ کر دیا گیا۔
قشم کی فضا میں 2 امریکی MQM-170 ڈرون پکڑ لیے گئے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے جزیرہ قشم کی جنوبی فضا میں MQM-170 قسم کے دو امریکی جاسوس ڈرون پکڑنے کی اطلاع دی ہے۔
آبنائے ہرمز کے غیر قانونی راستے پر 3 خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکروں میں دھماکے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ روز صبح سے ظہر تک آبنائے ہرمز کے غیر قانونی راستے پر تین خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکروں کو دھماکوں اور شدید آتش زدگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دشمن کے اثاثے ہماری زد میں ہیں/ ہر خطرے کا فوری اور جغرافیائی حدود سے ماوراء جواب دیں گے، میجر جنرل عبداللہی
مسلح افواج کے سربراہ نے یوم اللہ 04 نومبر کی یاد میں جاری کردہ ایک پیغام میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج ٹارگٹس کی فہرست کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے اور امریکی-صیہونی دشمن کے مادی اور غیر مادی اثاثوں کو اپنی زد میں رکھتے ہوئے ہر خطرے کا فوری، مؤثر اور جغرافیائی حدود سے ماوراء جواب دیں گی۔
بعدی 1 2 3 4 5
ناظرین
احدث الاخبار