مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق نے جبل عامل کے علاقے عیناثا میں منعقدہ ایک کانفرنس سے اپنے خطاب میں تاکید کے ساتھ کہا کہ اسرائیل، سعودی عرب کو اپنا دوست ملک سمجھتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل اور سعودی عرب میں پائی جانے والی یکجہتی، لبنان کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے اس لئے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت، صیہونیوں کو لبنان، شام اور ایران پر حملہ کرنے پر اکسا رہی ہے۔
حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق نے کہا کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کا ایک ایسے وقت میں کہ جب امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ملک کا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، دورہ واشنگٹن، بیت المقدس اور اسلامی مقدسات کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے پر ہری جھنڈی دکھائے جانے کے مترادف ہے۔
انھوں نے بیت المقدس کو یہودی شہر بنانے کے لئے غاصب صیہونی حکومت کی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے خون نے غاصبوں کے ساتھ سازباز کا عمل روک دیا اور آج سب اس بات کو جانتے ہیں کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان صدی کی سازش کے تحت امریکی منصوبے کو عملی جامہ پہنائے جانے کی راہ ہموار کرنے کی دن رات کوشش کر رہے ہیں۔
حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق نے تاکید کے ساتھ کہا کہ سعودی عرب ڈالروں سے لبنانی عوام کے عزم و ارادے کا سودا نہیں کر سکے گا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت سالوں سے بے تحاشا اخراجات کر کے حزب اللہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتی آ رہی ہے تاہم اس سے کہیں زیادہ وہ ناتواں ہے جو تحریک مزاحمت کے خلاف کوئی اقدام عمل میں لا سکے۔
پیغام کا اختتام/