پاکستان کے فارسٹ افسر عتیق کاکڑ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے فراہم کردہ " فائر فائٹر" طیارہ آج بلوچستان کے شیرانی جنگل میں لگی آگ کو بجھانے کی کوششوں میں مدد کرنے کے لئے نور خان ایئربیس پر پہنچ گيا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات کے بارے میں ایران نے اپنی بعض تجاویز پیش کی ہیں اور اس سلسلے میں اگر امریکہ سیاسی فیصلہ کرے گا ، تو ویانا مذاکرات ميں ہماری واپسی ممکن ہو جائےگی۔
ویانا مذاکرات میں یورپی یونین کے نمائندے اورکوآرڈینیٹر آج رات تہران پہنچیں گے، کل وہ ایران کے اعلی مذاکرات کے ساتھ ملاقات کریں گے اور پیر کے دن وہ واشنگٹن روانہ ہوجائیں گے۔
ایران اور پاکستان کے وزراء خارجہ امیر عبداللہیان اور شاہ محمود قریشی نے ٹیلیفون پر گفتگو میں پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم " او آئي سی " کے اجلاس میں مسئلہ فلسطین، یمن، افغانستان اور یوکرائن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے پاکستانی فضائیہ کے حکام کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایرانی فضائیہ پاکستانی فضآئیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
ایرانی فضائیہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ مہینے کے دوران "کمان 12" ڈرون کو "قائم 5" بم سے لیس کرکے ان کو جاسوسی مشن سے جنگی مشن میں تبدیل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
ایرانی وزارت صحت کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی کورونا ویکسین کے کامیاب تجربات کے پیش نظراس وقت 12 ممالک ایرانی کورونا ویکسین خریدنا چاہتے ہیں ۔
دنیا کے مختلف ممالک کے رہنماؤں کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے نام علیحدہ علیحدہ تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔