16 October 2024

ایرانی مذاکراتی ٹیم ویانا پہنچ گئی

ایرانی مذاکراتی وفد علی باقری کی سربراہی میں کچھ گھنٹے پہلے ویانا پہنچ گیا جہاں پابندیوں کی منسوخی پر مذاکرات کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ: ۵۷۵۷
تاریخ اشاعت: 19:01 - August 04, 2022

ایرانی مذاکراتی ٹیم ویانا پہنچ گئیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپوٹ کے مطابق، اب سے کچھ گھنٹے پہلے ایران کی جوہری معاہدے کا مذاکراتی وفد علی باقری کی سربراہی میں آسٹریا کے در الحکومت ویانا پہنچ گیا ہے۔ مذاکراتی وفد پابندیوں کی منسوخی کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کو آگے بڑھائے گا۔ 
اس ضمن میں آج ایرانی نمائندوں اور عالمی طاقتوں کے درمیان مختلف سطح کی باہمی گفتگو انجام پائے گی۔

اس موقع پر باقری کنی نے کہا کہ امریکہ کو جوہری معاہدے کے شراکت داروں کی فراخدلی سے پیش کردہ موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ 

دوسری جانب ایرانی اور روسی مذاکرات کاروں نے آسٹریا کے شہر ویانا میں کچھ ہی دیر پہلے بات چیت شروع کی۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کے نمائندہ اینرک مورا بھی ویانا پہنچ رہے ہیں۔ دونوں مذاکرات کار 7 برس قبل ہونے والے جوہری معاہدے کی بحالی کے سلسلے میں ابتدائی بات چیت کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں