سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر نے تاکید کی کہ دشمن کے خلاف جغرافیائی حدود سے ماوراء کارروائی کے حوالے سے دنیا کے ولیِ امرِ مسلمین کے پُر عزم پیغام کے بعد، مزاحمتی محاذ کے مجاہدین نے مکمل وفاداری کا تحریری اعلان کرتے ہوئے مختلف محاذوں کے اتحاد کا عملی مظاہرہ کیا۔
ایرانی فوج کے نائب سربراہ برائے ایڈمنسٹریٹِو اور ایگزیکٹو امور نے مسلح افواج کی جانب سے خطرے کی ہر سطح پر دشمن کو جواب دینے کے لیے سو فیصد تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فوج کی فضائیہ کی صلاحیتیں برقرار ہیں اور یہ فورس مستقبل کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، شعبۂ تعلقاتِ عامہ: جدید MQ-9 ڈرون کا 55واں طیارہ آبنائے ہرمز کی مشرقی فضا میں روک کر تباہ کر دیا گیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے جزیرہ قشم کی جنوبی فضا میں MQM-170 قسم کے دو امریکی جاسوس ڈرون پکڑنے کی اطلاع دی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ روز صبح سے ظہر تک آبنائے ہرمز کے غیر قانونی راستے پر تین خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکروں کو دھماکوں اور شدید آتش زدگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مسلح افواج کے سربراہ نے یوم اللہ 04 نومبر کی یاد میں جاری کردہ ایک پیغام میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج ٹارگٹس کی فہرست کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے اور امریکی-صیہونی دشمن کے مادی اور غیر مادی اثاثوں کو اپنی زد میں رکھتے ہوئے ہر خطرے کا فوری، مؤثر اور جغرافیائی حدود سے ماوراء جواب دیں گی۔
سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی بری فوج کے قدس ہیڈکوارٹر کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے ایک اعلامیے میں صوبہ سیستان و بلوچستان کے جنوبی حصے میں دہشت گردانہ کارروائی ناکام بنائے جانے کی اطلاع دی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے آبنائے ہرمز کے غیر قانونی راستے پر دو خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکروں میں دھماکے ہونے کی اطلاع دی ہے۔
سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے ترجمان نے آبنائے ہرمز کھلی ہونے سے متعلق سینٹکام کے کمانڈر کے دعوے کے جواب میں آبنائے ہرمز پر نافذ ایرانی قوانین کی خلاف ورزی اور کسی بھی جارحانہ اقدام کے خلاف ایران کی مسلح افواج کی جانب سے سخت کارروائی پر تاکید کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی بحریہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ آج دوپہر سے پہلے ایک اور خلاف ورزی کرنے والا آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں حادثے کا شکار ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔