سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ سپاہ کی ایرو سپیس فورس کے جدید ائیر ڈیفنس سسٹم نے آبنائے ہرمز کی مشرقی فضا میں امریکہ کے چودھویں جدید MQ-1 ڈرون کو تباہ کر دیا ہے۔
آبنائے ہرمز کے مشرق میں ایک خلاف ورزی کرنے والا آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد نقصان اور آتش زدگی کا شکار ہو کر رک گیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر اِن چیف کے مشیروں کے گروپ کے سربراہ نے کہا ہے کہ دشمن اپنی تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کے ساتھ میدان میں اترا اور ایک سخت جنگ چھڑی لیکن ایران، اسلامی انقلاب کے مرکز اور محاذِ مزاحمت کی حیثیت سے اس مقابلے میں کامیاب رہا ہے۔
ملک کی سول ڈیفنس آرگنائزیشن کے سربراہ نے صنعتی مراکز پر دشمن کے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دو مسلط کردہ جنگوں میں نقصان پہنچنے والے پرزوں کی ملک کے اندر دستیاب علمی صلاحیتوں کی مدد سے بحالی، ملکی ڈیزائننگ اور فنی مہارت کا ایک انتہائی کامیاب امتحان ثابت ہوئی۔
حضرت خاتم الانبیاء مشترکہ ائیر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے خلیج فارس کے تینوں جزائر میں تعینات یونٹس کا دورہ کیا اور ان کے اہلکاروں سے ملاقات اور گفتگو کی۔
سپریم کمانڈر کے عقیدتی اور سیاسی دفتر کے سیاسی معاون نے کہا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے اگر دوبارہ کوئی حماقت کی تو اس بار انہیں نئے سرپرائزز اور زیادہ دردناک جواب کا سامنا کرنا پڑے گا اور ایران سابقہ مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ دے گا۔
سپاہ کی بری فوج کے قدس ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ جنوب مشرقی علاقے میں دہشت گرد گروہوں کے دستوں پر مسلسل کارروائیوں کے سلسلے میں سراوان اور ایرانشہر کے علاقوں میں دو دہشت گرد ٹیموں کی نشاندہی کی گئی اور آج صبح سویرے ان ٹیموں کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایرانی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ چند گھنٹے قبل ایک آئل ٹینکر جس نے اپنے ٹریکنگ سسٹم بند کر رکھے تھے اور آبنائے ہرمز کے مشرق میں ممنوعہ اور غیر محفوظ علاقے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا، بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اسے نقصان پہنچا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے کھلے اور آزاد ہونے سے متعلق امریکی حکّام کے تشہیری اور ذرائع ابلاغ کے دعوؤں کے برعکس، یہ ٹیکٹیکل آبی گزرگاہ مکمل طور پر بند ہے اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی طاقتور بحریہ کے قبضے اور نگرانی میں اس کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
سپاہ کی ایرو سپیس فورس کے کمانڈر کے مشیر نے کہا ہے کہ ہم نے جس شعبے میں بھی ولی فقیہ کے احکامات پر عمل کیا، کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے میزائل طویل فاصلے تک مار کرنے والے اور ٹارگٹ کو درست طور پر نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں؛ل۔ یہ مقامی صلاحیت اور مقامی علم ہے جسے کوئی ہم سے چھین نہیں سکتا۔