حالیہ دو مسلط کردہ جنگوں میں تباہ شدہ پرزوں کی کامیاب بحالی، ایران کی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ
دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کی رپورٹ کے مطابق، ملک کی سول ڈیفنس آرگنائزیشن کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل غلام رضا جلالی نے سول ڈیفنس آرگنائزیشن دفاعی شعبے کے اجتماع کے موقع پر ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے ان شہید کمانڈرز، حکّام، عوام اور صنعتی کارکنوں کی یاد کو خراجِ عقیدت پیش کیا جو ملک کے بنیادی ڈھانچے کے دفاع اور تحفظ کے دوران شہید ہوئے۔

بریگیڈیئر جنرل جلالی نے مزید کہا: "ملک کی صنعت اور معیشت ان اہداف میں شامل تھیں جن پر دشمن نے توجہ مرکوز کر رکھی تھی۔ اس کا خیال تھا کہ اگر وہ ان شعبوں پر حملہ کر کے انہیں متاثر کر دے گا تو ہمارے پاس بحالی اور دوبارہ اپنی سابقہ حالت میں آنے کی صلاحیت نہیں رہے گی۔ تاہم، فولاد کی صنعت اور دیگر شعبوں میں ہماری صنعتی اکائیوں کی طاقت نے شجاعت، مردانگی اور فنی اور پروفیشنل مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوشش کی کہ حالیہ جنگ سے ہونے والے نقصانات کا فوری جائزہ لے کر انہیں دور کیا جائے۔"
ملک کی سول ڈیفنس آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہا: "نیں نے متاثرہ یونٹس کے دوروں کے دوران اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ صنعت اور معیشت کے شعبوں میں خدمات انجام دینے والے محنتی کارکن، میزائل فورس کے ان سپاہیوں کی طرح جو دشمن کے دباؤ کے باوجود میزائل داغ رہے تھے، متاثرہ یونٹس کی بحالی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے تھے۔"
انہوں نے مزید کہا: "اصفہان میں مبارکہ اسٹیل صنعت کی بحالی کے لیے تین ماہ کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ نقصان پہنچنے والے پرزوں کی ملک کے اندر دستیاب علمی صلاحیتوں کی مدد سے دوبارہ تیاری اور بحالی، ملکی ڈیزائننگ اور فنی صلاحیت کا ایک انتہائی کامیاب امتحان ثابت ہوئی۔ فنی اور صنعتی خود کفالت نے عملی طور پر اپنی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔"
بریگیڈیئر جنرل جلالی نے مزید کہا: "یہ خود کفیل ہونا تمام شعبوں میں موجود رہا، یہاں تک کہ ہمارے دشمن بھی ہماری بحالی کی اس صلاحیت سے پریشان ہو گئے۔ دشمن کی آنکھوں میں خاک ڈال کر، نقصان سے متاثرہ یونٹس کی بحالی اور انہیں دوبارہ ایکٹیو کرنے کا عمل مکمل طور پر انجام دیا جائے گا۔"
