سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے بنیادی ڈھانچے پر حملے کے جواب میں ایران کی جانب سے کئی گنا زیادہ ردِعمل کی تاکید کرتے ہوئے کہا: دشمن کے ساتھ جھڑپوں کے تیسرے مرحلے میں نئی فوجی حیران کُن صلاحیتوں کی رونمائی کی جائے گی اور انہیں میدانِ جنگ میں عملی طور پر بروئے کار لایا جائے گا؛ یہ ایسا واقعہ ہوگا جو پوری دنیا کو حیران کر دے گا۔
خبر کا کوڈ: 6403 تاریخ اشاعت : 2026/11/07
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بحری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں چار خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکروں کی تباہی، دو مزید خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کو روکنے اور امریکہ کے 56ویں MQ-9 ڈرون کو مار گرانے کی اطلاع دی ہے۔
خبر کا کوڈ: 6400 تاریخ اشاعت : 2026/11/06
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر نے تاکید کی کہ دشمن کے خلاف جغرافیائی حدود سے ماوراء کارروائی کے حوالے سے دنیا کے ولیِ امرِ مسلمین کے پُر عزم پیغام کے بعد، مزاحمتی محاذ کے مجاہدین نے مکمل وفاداری کا تحریری اعلان کرتے ہوئے مختلف محاذوں کے اتحاد کا عملی مظاہرہ کیا۔
خبر کا کوڈ: 6399 تاریخ اشاعت : 2026/11/06
سپاہ کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ آج علی الصبح سے اب تک آبنائے ہرمز کے غیر مجاز راستے پر تین خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکروں کو دھماکوں اور شدید آتش زدگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
خبر کا کوڈ: 6394 تاریخ اشاعت : 2026/11/04
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ روز صبح سے ظہر تک آبنائے ہرمز کے غیر قانونی راستے پر تین خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکروں کو دھماکوں اور شدید آتش زدگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
خبر کا کوڈ: 6394 تاریخ اشاعت : 2026/11/04
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ روز صبح سے ظہر تک آبنائے ہرمز کے غیر قانونی راستے پر تین خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکروں کو دھماکوں اور شدید آتش زدگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
خبر کا کوڈ: 6394 تاریخ اشاعت : 2026/11/04
مسلح افواج کے سربراہ نے یوم اللہ 04 نومبر کی یاد میں جاری کردہ ایک پیغام میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج ٹارگٹس کی فہرست کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے اور امریکی-صیہونی دشمن کے مادی اور غیر مادی اثاثوں کو اپنی زد میں رکھتے ہوئے ہر خطرے کا فوری، مؤثر اور جغرافیائی حدود سے ماوراء جواب دیں گی۔
خبر کا کوڈ: 6393 تاریخ اشاعت : 2026/11/03
سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی بری فوج کے قدس ہیڈکوارٹر کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے ایک اعلامیے میں صوبہ سیستان و بلوچستان کے جنوبی حصے میں دہشت گردانہ کارروائی ناکام بنائے جانے کی اطلاع دی ہے۔
خبر کا کوڈ: 6392 تاریخ اشاعت : 2026/11/03
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے آبنائے ہرمز کے غیر قانونی راستے پر دو خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکروں میں دھماکے ہونے کی اطلاع دی ہے۔
خبر کا کوڈ: 6391 تاریخ اشاعت : 2026/11/02
سپریم کمانڈر کے مشیر نے ٹارگٹس کے درست تعین اور جارحانہ آپریشنز کے نفاذ پر توجہ دینے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا: اعلیٰ سطح کی تیاری کے ساتھ ہم دفاعی اہداف کے حصول کی راہ میں اپنی آپریشنل صلاحیت کو بہتر بنا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 6387 تاریخ اشاعت : 2026/11/01
ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج دشمن کی کارروائیوں پر عدم اعتماد اور بے اعتنائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جنگی تیاریوں کو بنا کسی وقفے کے بہتر بنانے میں مصروف ہے۔
خبر کا کوڈ: 6385 تاریخ اشاعت : 2026/10/31
ایرانی فوج کے چیف آف سٹاف اور کوآرڈینیٹر ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ نئے سیکیورٹی منظرناموں میں قومی طاقت کا مفہوم مشکلات کی روک تھام، اہم امور کی مسلسل انجام دہی اور بحرانی حالات میں ملک کی بحالی کی صلاحیت میں بھی مضمر ہے۔
خبر کا کوڈ: 6382 تاریخ اشاعت : 2026/10/30
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے مسلح افواج کی جانب سے دشمنوں کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے مکمل تیاری پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز بدستور بند ہے اور اسلام کے مجاہدین کے کنٹرول میں ہے۔
خبر کا کوڈ: 6378 تاریخ اشاعت : 2026/10/29
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر اِن چیف کے مشیروں کے گروپ کے سربراہ نے کہا ہے کہ دشمن اپنی تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کے ساتھ میدان میں اترا اور ایک سخت جنگ چھڑی لیکن ایران، اسلامی انقلاب کے مرکز اور محاذِ مزاحمت کی حیثیت سے اس مقابلے میں کامیاب رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 6376 تاریخ اشاعت : 2026/10/28
ملک کی سول ڈیفنس آرگنائزیشن کے سربراہ نے صنعتی مراکز پر دشمن کے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دو مسلط کردہ جنگوں میں نقصان پہنچنے والے پرزوں کی ملک کے اندر دستیاب علمی صلاحیتوں کی مدد سے بحالی، ملکی ڈیزائننگ اور فنی مہارت کا ایک انتہائی کامیاب امتحان ثابت ہوئی۔
خبر کا کوڈ: 6375 تاریخ اشاعت : 2026/10/28
سپریم کمانڈر کے عقیدتی اور سیاسی دفتر کے سیاسی معاون نے کہا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے اگر دوبارہ کوئی حماقت کی تو اس بار انہیں نئے سرپرائزز اور زیادہ دردناک جواب کا سامنا کرنا پڑے گا اور ایران سابقہ مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ دے گا۔
خبر کا کوڈ: 6373 تاریخ اشاعت : 2026/10/27
سپاہ کی بری فوج کے قدس ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ جنوب مشرقی علاقے میں دہشت گرد گروہوں کے دستوں پر مسلسل کارروائیوں کے سلسلے میں سراوان اور ایرانشہر کے علاقوں میں دو دہشت گرد ٹیموں کی نشاندہی کی گئی اور آج صبح سویرے ان ٹیموں کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 6372 تاریخ اشاعت : 2026/10/27
ایرانی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ چند گھنٹے قبل ایک آئل ٹینکر جس نے اپنے ٹریکنگ سسٹم بند کر رکھے تھے اور آبنائے ہرمز کے مشرق میں ممنوعہ اور غیر محفوظ علاقے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا، بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اسے نقصان پہنچا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
خبر کا کوڈ: 6371 تاریخ اشاعت : 2026/10/27
امام علی (علیہ السلام) ملٹری اکیڈمی کے کمانڈر نے اس اکیڈمی کے فارغ التحصیل افسران کو سپریم کمانڈر کی جانب سے خصوصی عطیہ دیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس قیمتی عطیے سے مستفید ہونا، اسلامی انقلاب کے نظریات کی پاسداری اور ملک کے دفاع کی راہ میں فارغ التحصیل افسران کی ذمہ داریوں کو دو برابر کر دیتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 6366 تاریخ اشاعت : 2026/10/25
ایرانی فوج کی ائیر ڈیفنس فورس کے جانبازوں نے بندرعباس شہر کی فضائی حدود میں امریکی جارح فوج کا ایک لوکاس ڈرون تباہ کر دیا۔
خبر کا کوڈ: 6365 تاریخ اشاعت : 2026/10/25