آبنائے ہرمز اسلام کے مجاہدین کے کنٹرول میں ہے/ ہم نے دشمن کو جنگ بندی کی بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا، لیفٹیننٹ جنرل ایزدی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے مسلح افواج کی جانب سے دشمنوں کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے مکمل تیاری پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز بدستور بند ہے اور اسلام کے مجاہدین کے کنٹرول میں ہے۔
خبر کا کوڈ: 6378
تاریخ اشاعت: 29 October 2026 - 23:19 - 19January 2648

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی نے دفاع پریس کے دفاعی امور کے نمائندے امینی سے گفتگو کرتے ہوئے دشمنوں کی کسی بھی جارحانہ کارروائی کا جواب دینے کے لیے مسلح افواج کی تیاری کے بارے میں کہا: "ایرانی عوام جنگ لڑنے کے ہنر سے واقف ہے۔ آٹھ سالہ دفاعِ مقدس کے دوران بھی، جب تمام مغربی اور مشرقی طاقتیں اور خطے کی رجعت پسند طاقتیں عراق کی بعثی حکومت کی حمایت کر رہی تھیں، ہماری عوام اور مسلح افواج نے اس انداز میں پیش قدمی کی کہ دشمن گھٹنے ٹیکنے اور بھیک مانگنے پر مجبور ہو گیا۔"

لیفٹیننٹ جنرل ایزدی

میجر جنرل ایزدی نے 12 اور 40 روزہ مسلط کردہ جنگوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا: "ان جنگوں میں بھی ہماری باشعور عوام میدان میں موجود رہی، عظیم کارنامے سرانجام دیے اور دشمن کو ایسی صورتِ حال سے دوچار کر دیا کہ وہ جنگ بندی کی بھیک مانگنے لگا۔ آج بھی ہماری مسلح افواج اور عوام اسی فاتحانہ راستے پر آگے بڑھتی رہے گی۔"

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے واضح کیا: "دشمن ممکن ہے کچھ کوششیں کرے لیکن جنگ میں وہی کامیاب ہوتا ہے جو اپنی عزت، دین، آزادی، نظام، علاقائی سالمیت اور اپنے ملک کے اتحاد کا دفاع کرتا ہے اور شہادت کو عظیم کامیابی سمجھتا ہے۔"

انہوں نے کہا: "مسلح افواج بھی ملک بھر میں اسلامی وطن کی بنیادوں اور وجود کا بھرپور استقامت کے ساتھ دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ مختلف شعبوں میں اپنی مزاحمتی صلاحیت برقرار رکھنے کے ساتھ زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں، ائیر ڈیفنس اور ڈرونز کے شعبوں میں ترقی کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو بحال کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔"

میجر جنرل ایزدی نے آبنائے ہرمز کے کھلے ہونے سے متعلق دشمنوں کے بعض دعوؤں کے بارے میں بھی کہا: "یہ اہم آبنائے بدستور بند ہے اور جب تک اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے پیش کردہ شرائط پوری نہیں ہوتیں، آبنائے ہرمز اسلام کے مجاہدین کے کنٹرول کے تحت بند رہے گی۔"

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں