نئے سیکیورٹی منظرناموں میں قومی طاقت کا مفہوم، مشکلات کی روک تھام کی صلاحیت میں بھی مضمر ہے، جنرل سیاری
دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے چیف آف السٹاف اور کوآرڈینیٹر ڈپٹی کمانڈر ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے 30 اکتوبر، سول ڈیفنس ڈے کے موقع پر ایران کی سول ڈیفنس آرگنائزیشن کے سربراہ کو مبارک باد پیش کی۔

اس پیغام کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
ملک کے سول ڈیفنس آرگنائزیشن کے سربراہ محترم، میرے معزز رفیقِ کار، پاسدارانِ انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل غلام رضا جلالی!
السلام علیکم
30 اکتوبر، سول ڈیفنس ڈے، ملک کو محفوظ بنانے کی ٹیکٹیکل اہمیت کا ازثسرِنو جائزہ لینے اور اس بنیادی اصول پر تاکید کرنے کا ایک موقع ہے کیونکہ پائیدار سلامتی، خطروں کے حوالے سے دور اندیشی، کمزوریوں میں کمی لانے اور بحران پیدا ہونے سے پہلے دانش مندانہ تیاری کا نتیجہ ہوتی ہے۔
حالیہ جنگوں کے تجربات اور تنازعات کی نوعیت میں تبدیلی نے ظاہر کیا ہے کہ جدید خطرات محض فوجی محاذ آرائی کی حدود سے آگے بڑھ کر ممالک کے اہم بنیادی ڈھانچے، رسد کی زنجیروں، ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورکس اور اقتصادی اور سماجی بنیادوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔ ایسے حالات میں سول ڈیفنس نہ صرف دفاعی ضرورت ہے بلکہ قومی اقتدار کے تحفظ، اہم امور کی مسلسل انجام دہی اور مرکب اور کثیر الجہت خطرات کے مقابلے میں ملک کی مزاحمتی صلاحیت کو یقینی بنانے کا ایک ٹیکٹیکل عنصر بھی ہے۔ نئے سیکیورٹی منظرناموں میں قومی طاقت کا مفہوم بحرانوں کی روک تھام، اہم امور کی مسلسل انجام دہی اور بحرانی حالات میں ملک کی بحالی کی صلاحیت میں بھی مضمر ہے۔
اس خاموش جہاد کے میدان میں خدمات انجام دینے والے تمام مجاہدین کی کوششوں کو سراہتے اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میں 30 اکتوبر، سول ڈیفنس ڈے کی آمد پر آپ جناب اور ملک کے سول ڈیفنس نیٹ ورک سے وابستہ تمام کارکنوں کو مبارک باد اور تہنیت پیش کرتا ہوں جنہوں نے معاشرے میں امید اور سکون کی فضا کو برقرار رکھا ہے۔ میں بارگاہِ خداوندِ متعال میں دعاگو ہوں کہ حضرت ولیِ عصر (عج) کی عنایات کے سائے اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر حضرت امام خامنہ ای (مدظلہ العالی) کی قیادت میں، اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کی مخلصانہ خدمت جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے چیف آف سٹاف اور کوآرڈینیٹر ڈپٹی کمانڈر
ریئر ایڈمرل ڈاکٹر حبیب اللہ سیاری
