انٹیلیجنس منسٹری کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد اور تکفیری گروہ کے 4 آپریشنل سیل تباہ
دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کی رپورٹ کے مطابق، انٹیلیجنس منسٹری نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی حصے میں ایک دہشت گرد اور تکفیری گروہ کے چار آپریشنل سیل تباہ کر دیے گئے ہیں۔ اس کارروائی کے دوران 16 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ امریکی صیہونی مراکز کو معلومات بھیجنے والے تین کارندوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔

اس اعلامیے میں کہا گیا ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی خصوصی عنایات کے طفیل، صوبہ سیستان و بلوچستان کے انٹیلیجنس محکمہ کے گمنام سپاہیوں نے عوامی معلومات اور مسلسل انٹیلیجنس اور آپریشنل نگرانی کی بنیاد پر گزشتہ چند روز کے دوران صوبے کے وسطی اور جنوبی علاقوں کے اضلاع میں امریکی صیہونی دشمن سے وابستہ دہشت گرد اور تکفیری گروہوں کے چار منظم اور کارروائی کے لیے تیار آپریشنل سیلز کی نشاندہی کی۔ صوبے میں امن و سلامتی کے تحفظ پر مامور دیگر فورسز کے تعاون سے ان سیلوں کو کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی سے پہلے تباہ کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں 16 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے بعض بیرونِ ملک سے آئے تھے۔
گرفتار دہشت گردوں میں سے بعض ایران شہر کے ضلع میں فراجا کے فرض شناس اہلکاروں کی اجتماعی شہادت کے مجرمانہ واقعے میں ملوث ہیں۔ گرفتاری کے بعد انہیں متعلقہ عدالتی حکّام کے حوالے کر دیا گیا۔
گرفتار دہشت گردوں سے متعدد ہتھیار اور جنگی گولہ بارود برآمد کر کے ضبط کیا گیا جن میں 9 کلاشنکوف رائفلیں، دو امریکی ساختہ M4 رائفلیں اور 7 پستول نیز ان کے متعلقہ گولہ بارود شامل ہیں۔
اسی طرح، امریکی صیہونی دشمن کے جاسوسی اور ابلاغی نیٹ ورک سے وابستہ وطن کے غدار کارندوں کے خلاف کارروائیوں کے تسلسل میں، ان میں سے تین افراد کی نشاندہی کر کے انہیں گرفتار کیا گیا۔ یہ افراد صوبے کے جنوبی حصے میں دفاعی اور سیکیورٹی مراکز اور تنصیبات کے مقامات سے متعلق معلومات جمع کر کے بھیجنے میں مصروف تھے۔
انٹیلیجنس محکمہہ، صوبہ سیستان و بلوچستان
29 اکتوبر 2026ء
