مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے یومِ سپاہی کے موقع پر اپنے پیغام میں زور دیتے ہوئے کہا: نوجوان سپاہیوں کی مؤثر اور طاقتور موجودگی نے ملک کی دفاعی، سیکیورٹی اور انتظامی صلاحیت میں نمایاں اضافہ اور قومی ڈیٹرنس کی گہرائی میں مزید وسعت پیدا کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 6282 تاریخ اشاعت : 2026/09/26
وزارتِ دفاع کے ترجمان نے 8 سالہ جنگ اور حالیہ مسلط کردہ جنگوں کے درمیان نمایاں فرق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگرچہ دشمن ان جنگوں میں نئے اہداف اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ میدان میں اترا لیکن وہ اپنے کسی بھی اسٹریٹجک ہدف میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
خبر کا کوڈ: 6281 تاریخ اشاعت : 2026/09/26
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے کہا: دوبارہ حملے کی صورت میں ایران نئی صورتحال، جنگ کے جغرافیے، استعمال کیے جانے والے ساز و سامان اور ہتھیاروں کی نوعیت اور دفاعی کارروائیوں میں مطلوبہ اہداف کے مطابق اپنے دفاعی طریقۂ کار کو تبدیل کرے گا۔
خبر کا کوڈ: 6280 تاریخ اشاعت : 2026/09/26
ثاراللہ ہیڈکوارٹر کے نائب کمانڈر نے ’’جان فدائے ایران‘‘ کی مشق میں 40 ہزار موٹر سائیکل سواروں کی شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: سیکیورٹی کے لحاظ سے ملک میں کوئی بھی مقام ہماری دسترس سے باہر نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: 6279 تاریخ اشاعت : 2026/09/25
سپریم کمانڈر انچیف کے معاون اور اعلیٰ مشیر نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس اور مغربی ایشیاء کے سیکیورٹی انتظامات ایران کے محور کے ساتھ تشکیل پائیں گے، کہا: ایران کے بغیر نئے سیکیورٹی انتظامات کا کوئی معنی نہیں ہوگا اور نہ ہی وہ قابلِ عمل ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: 6278 تاریخ اشاعت : 2026/09/24
ڈیفنس منسٹری کے نائب سربراہ نے ایران کی بنیاد شکن اور اقتدار پیدا کرنے والی صلاحیتوں سے استفادے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے زور دیا: اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے ایران کا پیغام واضح تھا؛ ایران کا دفاعی نظریہ تبدیل ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ: 6276 تاریخ اشاعت : 2026/09/24
سپاہ کی ایرو سپیس فورس میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا: ہم نے ائیر ڈیفنس کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجیز حاصل کر لی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 6275 تاریخ اشاعت : 2026/09/24
پہلی مسلط کردہ جنگ کے دوران ایران اور عراق کی بعثی حکومت کے درمیان ٹینکرز کی جنگ جس میں ۵۰۰ سے زائد تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، خطے سے باہر کی طاقتوں اور خاص طور پر امریکہ کی فوجی مداخلت اور واشنگٹن کے ’’جائز دفاع‘‘ کے دعوے کو مسترد کرنے کے لیے عالمی عدالتِ انصاف کے تاریخی فیصلے نے توانائی کی سلامتی اور سمندری قوانین کی از سرنو تعریف میں ایک اہم موڑ پیدا کیا۔
خبر کا کوڈ: 6270 تاریخ اشاعت : 2026/09/22
ڈیفنس منسٹری اینڈ آرمڈ فورسز سپورٹ کے سربراہ نے ایران کی آزادی، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مسلح افواج کی مکمل ہوشیاری اور تیاری پر تاکید کرتے ہوئے کہا: دفاعِ مقدس کا ورثہ آج ملک کی خود کفیل اور مقامی سائنسی، تکنیکی اور دفاعی صلاحیتوں کی صورت میں جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: 6267 تاریخ اشاعت : 2026/09/22
فوج کے چیف آف سٹاف اور کوآرڈینیشن ڈپٹی کمانڈر ایڈمرل جنرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ دشمن نے آٹھ سالہ دفاعِ مقدس کے ساتھ ساتھ 12 روزہ مسلط کردہ جنگ اور جنگِ رمضان میں بھی ایران کی علاقائی سالمیت اور اسلامی جمہوریہ کے نظام کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکا اور آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج دشمن شکست خوردہ ہے اور اسے یہ خطہ چھوڑ دینا چاہیے۔
خبر کا کوڈ: 6263 تاریخ اشاعت : 2026/09/21
ایرانی فوج کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا: سرحدوں پر اس فورس کے یونٹس کی طاقتور اور مؤثر موجودگی نے ڈیٹرنس پیدا کی ہے اور اس کے باعث دشمن کو ملک کی سرحدوں پر کسی بھی آپریشنل کارروائی کی جرأت نہیں ہوئی۔
خبر کا کوڈ: 6261 تاریخ اشاعت : 2026/09/20
حضرت خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر نے امریکہ اور خطے کے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے اسلامی ایران کے خلاف کوئی بھی غلطی کی تو خطے کے ممالک اور خطے میں امریکہ کے تمام فوجی مراکز اور مفادات کو بلا کسی ملاحظے کے مؤثر اور دردناک حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 6260 تاریخ اشاعت : 2026/09/20
بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا نے ٹرمپ کے ایرانی فوجی طاقت کے بارے میں بیانات کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا: امریکی بحری جہازوں میں ایرانی ساحلوں کے قریب آنے کی جرأت نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: 6256 تاریخ اشاعت : 2026/09/17
مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ فتح کا مطلب یہ ہے کہ حملہ آور کو مقررہ وقت اور مقام پر اپنے اہداف حاصل کرنے سے روک دیا جائے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے دشمن کو اپنے پیشگی طے شدہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام بنا کر جنگ کے میدان میں یقینی فتح حاصل کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 6253 تاریخ اشاعت : 2026/09/17
سپاہ پاسداران کی ایرو سپیس فورس کے کمانڈر نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اس بات پر تاکید کی کہ شاہراہوں پر اپنی بعثت کی عظمت و شان کو قومی یکجہتی اور اتحاد کے تسلسل، عوامی حکومت، ایکٹیو حکّام اور اسلام کے مجاہدین کی حمایت اور رہبر معظم انقلاب کی حکیمانہ ہدایات کو مشعلِ راہ بنا کر برقرار رکھنا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ: 6248 تاریخ اشاعت : 2026/09/15
ملک کے دفاع کے لیے مسلح افواج کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کے حوالے سے جان فدا مہم کے ارکان کی غیر معمولی پذیرائی کے پیش نظر، مسلح افواج کے ساتھ ضروری کوآرڈینیشن مکمل کر لی گئی ہے اور ایک ہزار قومی جان فدا مزاحمتی بٹالینز کی ٹریننگ اور تنظیم کے لیے مطلوبہ ابتدائی انتظامات کر لیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 6244 تاریخ اشاعت : 2026/09/13
وزارتِ خارجہ کے پارلیمانی امور کے ڈائریکٹر جنرل اور عمان میں ایران کے سابق سفیر نے ایران کے خلاف بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے گورنرز بورڈ کی قرارداد پر تنقید کرتے ہوئے کہا: یہ قرارداد جو امریکہ اور تین یورپی ممالک کی تجویز پر منظور کی گئی ہے، قانونی حیثیت سے محروم اور ایجنسی کے فرائض اور ذمہ داریوں کے ساتھ متصادم ہے۔
خبر کا کوڈ: 6242 تاریخ اشاعت : 2026/09/13
حضرت خاتم الانبیاءؐ سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے ملک کی دفاعی مصنوعات کی تیاری میں حالیہ جنگوں کے تجربات کے مکمل استعمال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ڈیفنس سسٹم کے تمام شعبوں میں ساز و سامان کی فہرست مکمل کرنے کی کوشش تیزی سے جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: 6239 تاریخ اشاعت : 2026/09/12
حضرت خاتم الانبیاءؐ سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے ملک کی دفاعی مصنوعات کی تیاری میں حالیہ جنگوں کے تجربات کے مکمل استعمال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ڈیفنس سسٹم کے تمام شعبوں میں ساز و سامان کی فہرست مکمل کرنے کی کوشش تیزی سے جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: 6239 تاریخ اشاعت : 2026/09/12
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا: سپاہ پاسداران کی بحریہ نے آبنائے ہرمز کے اسٹریٹجک اندرونی راستے پر دشمن کے ایک بغیر عملے کے بحری جہاز کو نشانہ بنایا۔
خبر کا کوڈ: 6238 تاریخ اشاعت : 2026/09/13