ائیر ڈیفنس کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجیز حاصل کر لی گئی ہیں، حجتالاسلام تویسرکانی
دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کی رپورٹ کے مطابق، آئی آر جی سی میں ولی فقیہ کے نمائندے کے دفتر کے سابق فوجیوں اور ایثار گروں کی ستائیسویں محفلِ انس و مودت اور تکریم و تجلیل کی تقریب، سابق فوجیوں اور ایثارگروں کی ایک بڑی تعداد کی شرکت کے ساتھ ایوانِ رے، ثقافتی کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔

اس تقریب میں سپاہ کی ایرو سپیس فورس میں ولی فقیہ کے نمائندے حجتالاسلام والمسلمین محمد رضا تویسرکانی نے ملک میں اتحاد اور یکجہتی برقرار رکھنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: آج ملک کو مختلف خطرات کا سامنا ہے اور ان حالات سے گزرنے کے لیے کامیابی کا سب سے اہم عامل اتحاد اور یکجہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اختلاف اور تفرقہ ملک کو نقصان پہنچا سکتا ہے، اور مزید کہا: ہماری کامیابی کا سب سے اہم عامل اتحاد ہے۔ اگر ہم متحد رہیں تو منافقین، انقلاب مخالفین، شاہ پرستوں، صیہونیوں، امریکیوں اور یورپ کو شکست دیں گے لیکن اگر ہم اختلاف اور تفرقے کا شکار ہوئے تو یقیناً شکست کھائیں گے۔
سپاہ کی ایرو سپیس فورس میں ولی فقیہ کے نمائندے نے رہبرِ انقلاب کے حالیہ بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مختلف پیغامات میں جس موضوع پر مشترکہ طور پر تاکید کی گئی ہے، وہ اتحاد کا موضوع ہے اور ہر ایسا اقدام جو سماجی یکجہتی کو نقصان پہنچاتا ہو، اسے ترک کر دیا جانا چاہیے۔
تویسرکانی نے رہبرِ انقلاب کے مؤقف کو درست طور پر سمجھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا: مذاکرات، جنگ اور امن، آبنائے ہرمز، جوہری معاملات اور پابندیوں جیسے موضوعات کے بارے میں ان کے بیانات واضح ہیں اور ان بیانات کی تشریح افراد کی ذاتی پسند اور رجحانات کی بنیاد پر نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے حکّام سے مطالبات کے موضوع کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا: حکّام سے مطالبہ کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن اس کے ذریعے سے ظلم نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی دشمن تک کمزوری کا پیغام منتقل ہونا چاہیے۔
تویسرکانی نے مزید کہا: ولایت اور انقلاب کے نام پر گالم گلوچ، توہین اور بدتمیزی جبکہ ملک کو بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، درست اقدام نہیں ہے اور اختلافات کو معاشرے کے اندر نہیں لانا چاہیے۔
سپاہ کی ایرو السپیس فورس میں ولی فقیہ کے نمائندے نے اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں ملک کی دفاعی صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: «الحمدللہ، ہمارے تمام میزائل وسائل محفوظ اور مکمل طور پر درست حالت میں ہیں۔»
تویسرکانی نے ڈرون، میزائل اور ائیر ڈیفنس کے شعبوں میں ہونے والی ترقی کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہم نے ائیر ڈیفنس کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجیز حاصل کر لی ہیں اور آج کے ڈرونز اور میزائلوں کا سابقہ نسلوں کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے آخر میں سپاہ کی ایرو سپیس فورس کی جنگی تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام اور انقلاب سے وابستہ طاقتوں کے درمیان اختلاف ان کی اہم تشویشوں میں سے ایک ہے اور سابق فوجیوں کے کردار کو سماجی اتحاد اور یکجہتی مضبوط بنانے میں اہم قرار دیا۔
