تہران میں مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں کا مشترکہ اجلاس؛
تینوں ریاستی اداروں کے سربراہان نے مشترکہ اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا اور تمام وسائل کو منظم کر کے بروئے کار لانے اور امداد سرگرمیوں سے ہماہنگ اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ: 5742 تاریخ اشاعت : 2022/08/01
سید عبد الملک الحوثی نے کہا کہ یمنی قوم اور فلسطین، عراق، شام، ایران اور حزب اللہ میں امت کے حریت پسندوں نے اللہ تعالیٰ پر توکل کے ثمرات، اس پر اعتماد اور حسنِ عاقبت کا ایک اعلی نمونہ پیش کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 5738 تاریخ اشاعت : 2022/08/01
ایرانی اینٹلیجنس کے سربراہ:
ایران کی اینٹلیجنس کے سربراہ نے انقلاب مخالف گروہوں کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے ایران مخالف اقدامات کی سہولت کاری اور گراونڈ فراہم کرنے والے ممالک کو خبردار کیا۔
خبر کا کوڈ: 5734 تاریخ اشاعت : 2022/07/31
ایرانی صدر نے فیروزکوه پہنچنے کے فورا بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔
خبر کا کوڈ: 5732 تاریخ اشاعت : 2022/07/31
قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایران میں حالیہ دنوں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر ایک پیغام جاری کیا۔
خبر کا کوڈ: 5731 تاریخ اشاعت : 2022/07/31
ایران میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا ہے اور آج بروز ہفتہ یکم محرم ہے جبکہ پاکستان اور بهارت میں محرم الحرام 1444 ہجری قمری کا چاند نظر نہیں آیا ہے.
خبر کا کوڈ: 5730 تاریخ اشاعت : 2022/07/30
ایرانی وزارت خارجہ:
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ناجائز صیہونی ریاست کے جوہری فوجی پروگرام کو بین الاقوامی سلامتی اور عدم پھیلاؤ کی حکومت کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 5728 تاریخ اشاعت : 2022/07/30
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ملک کے مغربی علاقوں کے پانچ صوبوں میں 9 انٹیلی جنس کی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 5727 تاریخ اشاعت : 2022/07/30
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دین و سیاست کی جدائی کے مغربی نظریے پر خط بطلان کھینچ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 5723 تاریخ اشاعت : 2022/07/28
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی بروز جمعرات صوبہ ہمدان کا دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 5722 تاریخ اشاعت : 2022/07/28
ایرانی صدر:
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہاکہ مذاکرات کے نتیجہ خیز ثابت ہونے کے لئے لیے طرفین کا عزم اور ارادہ ضروری ہے۔ اس ضمن میں ایران کا موقف منطقی اور عقلی ہے جبکہ واضح سی بات ہے کہ اگر مد مقابل بھی منطقی اور عقلی رویہ اختیار کرے تو مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: 5718 تاریخ اشاعت : 2022/07/27
سربراہ فضائیہ سپاہ پاسداران:
سپاہ پاسداران کی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ دشمن کے بقول فضائیہ کا شعبہ اور ڈرون اور میزائل طاقت جوہری معاملے سے بھی زیادہ اہم مسئلہ ہے۔ البتہ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ دفاعی نظام میں بھی یہی سلسلہ ہے اور اللہ تعالیٰ کے لطف و کرم سے ہم تمام شعبوں میں طاقتور ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 5714 تاریخ اشاعت : 2022/07/26
ایران:
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے پر قائم رہا تھا اور رہا ہے اور امریکہ کو اس پر واپسی کے لئے اپنی نیک نیتی اور ایمانداری کو ثابت کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ: 5713 تاریخ اشاعت : 2022/07/26
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان:
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران نے مذاکراتی عمل میں بہت لچک دکھائی ہے تو معاہدے کا نفاذ امریکی سیاسی فیصلے پر منحصر ہے۔
خبر کا کوڈ: 5709 تاریخ اشاعت : 2022/07/25
سپاه پاسداران انقلاب اسلامی:
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ناجائز صیہونی ریاست جان لینا چاہیئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کی صورت میں 27 ہزار کلومیٹر مقبوضہ علاقوں سے محروم ہوگا۔
خبر کا کوڈ: 5708 تاریخ اشاعت : 2022/07/25
ایران کے صوبے فارس میں طوفانی بارشوں اور آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی۔ فارس کے شہر استھبان میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی۔
خبر کا کوڈ: 5704 تاریخ اشاعت : 2022/07/24
حکومت پاکستان نے برادر ہمسایہ ملک اسلامی جمہوریہ ایران میں شدید بارشوں کے بعد حالیہ سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات پر ایرانی حکومت اور عوام سے افسوس کا اظہار کیا ہے.
خبر کا کوڈ: 5703 تاریخ اشاعت : 2022/07/24
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غاصب صہیونی فوج کی جانب سے دمشق کے مضافات میں گزشتہ رات ہونے والے وحشیانہ میزائل حملوں کی شدید مذمت کی۔ ان حملوں میں دس افراد شہید و زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ: 5701 تاریخ اشاعت : 2022/07/23
وزیر خارجہ نے کہا کہ شہید سلیمانی کا قتل ایسا مسئلہ نہیں جسے کبھی بھی بھلایا جاسکے اور ہم شہید قاسم سلیمانی کے انتقام کو اپنی دو ٹوک ذمہ داری سمجھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 5695 تاریخ اشاعت : 2022/07/23
سوئڈن میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کو اس ملک میں زیر قید ایرانی شہری حمید نوری کیخلاف غیر قانونی فیصلہ سنانے کے خلاف احتجاج کے طور پر مشاورت کیلئے تہران بلایا گیا۔
خبر کا کوڈ: 5692 تاریخ اشاعت : 2022/07/21