خطے میں امریکی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں/ نئی مہم جوئی جنگ کا دائرہ کار وسیع کر دے گی، بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا

ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج دشمن کی کارروائیوں پر عدم اعتماد اور بے اعتنائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جنگی تیاریوں کو بنا کسی وقفے کے بہتر بنانے میں مصروف ہے۔
خبر کا کوڈ: 6385
تاریخ اشاعت: 31 October 2026 - 22:46 - 21January 2648

دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے اکاؤنٹ میں لکھا: سفارت کاری سے امریکی صدر کی غداری کی سیاہ تاریخ کے پیشِ نظر، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج دشمن کی کارروائیوں پر عدم اعتماد اور بے اعتنائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جنگی تیاریوں کو بنا کسی وقفے کے بہتر بنانے میں مصروف ہے۔

جنرل اکرمی‌نیا

بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا نے یہ کہتے ہوئے کہ ہم خطے میں امریکہ کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، تاکید کی: اگر امریکی صدر نے ایک بار پھر دھمکیوں اور صیہونیوں کو لالچ دے کر خطے میں کسی نئی مہم جوئی کا آغاز کیا تو بلاشبہ جنگ کی آگ ایک وسیع تر جغرافیائی علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی اور جنگ کے خاتمے کا فیصلہ اس کے ہاتھ میں نہیں رہے گا۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں