پیٹرول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے اور ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے باعث یومِ مزدور کے موقع پر امریکی شہریوں کی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہو گئی ہے، یہاں تک کہ شہریوں کو کھانے پینے کے اخراجات اور تفریحی سفر کے درمیان، کسی ایک کو انتخاب کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔
مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے ایرانی قوم کے تسلیم نہ ہونے کے عزم پر زور دیتے ہوئے امریکہ کی طاقت کے زوال کو یقینی قرار دیا اور کہا: دشمن اپنی اسٹریٹجک شکستوں کا ازالہ سافٹ وار، ادراکی جنگ اور معاشی دباؤ ڈالنے کے ذریعے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اس میدان میں بھی انہیں یقینی طور پر شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایرانی فوج کے کوآرڈینیشن ڈپٹی کمانڈر نے ایران پر دباؤ ڈالنے سے متعلق ٹرمپ کے حالیہ بیانات کو عملی میدان میں واشنگٹن کی بے بسی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا: اگر ان کے پاس ایران کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہوتی تو وہ اب تک کئی مرتبہ اس کا مظاہرہ کر چکے ہوتے لیکن ایرانی قوم کے ارادے کی طاقت، ان کی حد سے بڑھی ہوئی خواہشات کے سامنے ایک مضبوط رکاوٹ رہی ہے۔
قدس ہیڈکوارٹر، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فورس نے جنرل انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ، فراجا اور سپاہ کے انٹیلیجنس ادارے کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں صوبہ سیستان و بلوچستان میں ایک دہشت گرد گروہ کے ارکان کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔
تہران کی اسلامی کونسل کے سربراہ نے کہا: ہمیں دشمن کی جنگی صف بندی کو درہم برہم کر کے پیشگی کارروائی کرنی چاہیے کیونکہ یہ کارروائی ایک طرح کا دفاع اور ڈیٹرنس کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔
حضرت خاتم الانبیاء (ص) مشترکہ ائیر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے کہا: ایران کی مسلح افواج نے دنیا کو دکھا دیا کہ دشمن کے جدید اور ٹیکنالوجی سے لیس طیارے میدان میں داخل ہو سکتے ہیں لیکن یہ ٹیکنالوجی ان کی واپسی کی ضمانت نہیں دیتی اور نہ ہی دشمن کے لیے تحفظ پیدا کرتی ہے۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا: دشمن ارادوں کی جنگ میں کمزور ہے جبکہ اس کے مقابلے میں ایرانی قوم اپنے عقائد اور دینی تعلیمات، مضبوط عزم و ارادے اور گزشتہ جنگوں کے تجربات کی بدولت زیادہ صلاحیت رکھتی ہے۔
خلیج فارس کے انتظامی ادارے نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا: خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کی فہرست ’’خلیج فارس کے انتظامی ادارے‘‘ کی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے متحدہ عرب امارات اور کویت میں امریکی دہشت گرد فوج کے اڈوں کو اپنے میزائلوں اور تباہ کُن ڈرونز سے نشانہ بنایا۔
امریکہ نے کوہستک میں شادی کی تقریب پر حملے کے لیے ایک*دور فاصلے تک مار کرنے والے انتہائی پریسائزڈ نشانے والے اسلحے کا استعمال کیا ہے۔