16 October 2024

ایرانی وزیر خارجہ کا پڑوسی ممالک سے تعلقات کی مضبوطی پر زور

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" نے پڑوسی ممالک سے تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ: ۵۶۸۸
تاریخ اشاعت: 18:59 - July 20, 2022

ایرانی وزیر خارجہ کا پڑوسی ممالک سے تعلقات کی مضبوطی پر زورمقدس دفاع نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق، امیر عبداللہیان نے آج بروزمنگل کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایران نے، اپنی طرف بڑھائے گئے ہاتھوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنی خارجہ پالیسی میں ہمسایہ ممالک کی ترجیح دینے کی بنیاد پر پڑوسی ممالک سے تعلقات کی مضبوطی کا راستہ اپنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، علاقائی خوشحالی اور اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے خطے میں امن اور استحکام برقرار رکھنے میں علاقائی ممالک کی ذمہ داریوں پر زور دیتا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں