مغربی تھنک ٹینکس کا کہنا ہے کہ خلیج فارس میں امریکی فوجی اڈوں کے محفوظ ہونے کا دعویٰ اب کوئی اسٹریٹجک حقیقت نہیں رہا؛ درحقیقت ایرانی میزائلوں کی CEP کو 10 میٹر سے کم تک بہتر بنائے جانے کا مطلب یہ ہے کہ اب کسی ہینگر یا رن وے کو تباہ کرنے کے لیے درجنوں میزائل داغنے کی ضرورت نہیں بلکہ متحرک وار ہیڈ سے لیس ایک انتہائی پریسائزڈ سٹرائک میزائل ہی کافی ہے۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر حاکم ایرانی نظم و نسق ناقابلِ واپسی ہے اور امریکہ کے پاس موجودہ صورتِ حال تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، بصورتِ دیگر اسے اس سے بھی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
شہید لیفٹیننٹ جنرل پائلٹ عزیز نصیرزادہ محض ایک وزیر یا کمانڈر نہیں تھے؛ وہ ایسے مستقبل کے بارے میں سوچتے تھے جہاں ایران کی سلامتی علم، اپنی ذات پر اتکا، مقامی ٹیکنالوجی اور باصلاحیت نوجوانوں کے مضبوط سہارے پر استوار ہو۔
ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ثقافتی، سماجی اور میڈیا امور کے نائب سربراہ جنرل حسین معروفی نے کہا ہے کہ دشمن بخوبی جانتا ہے کہ وہ ایران کی مقدس سرزمین کے ایک انچ پر بھی قبضہ نہیں کر سکتا اور اگر اس نے ایسی حماقت کی تو وہ وہیں اپنا قبرستان بسا لے گا۔
آئی آر جی سی کی ایرو اسپیس فورس کے ماہرین جنگ کے دوران اپنی تکنیکی مہارت اور عملی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے میزائلوں کے ڈیزائن اور پروڈکشن میں تبدیلیاں لائے جس کے نتیجے میں نئے میزائل تیار کیے گئے اور امریکی فوجی ٹارگٹس کے خلاف کارروائیوں میں ان کی اثرانداز ہونے میں اضافہ ہوا۔
ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ائیر فورس کے جدید ڈیفنس سسٹم کے ذریعے امریکی اور اسرائیلی دشمن کے تباہ کیے گئے ڈرونز اور جنگی طیاروں کی نئی تصاویر جاری کردی گئیں۔
ایرانی فضائیہ کے سابق کوآرڈینیشن ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل پائلٹ مسعود جعفری نے کہا ہے کہ قطر کے العدید ایئر بیس پر امریکی دفاعی حصار انتہائی مضبوط ہونے کے باوجود ایرانی فضائیہ کے سوخو-24 طیاروں کے آپریشن کو نہیں روکا جا سکا۔ ان کے مطابق العدید کے گرد موجود فضائی اور بری ڈیفنس سسٹمز کے باوجود ایرانی پائلٹس نے انتہائی خطرناک اور پیچیدہ مشن کامیابی سے انجام دیا۔
ایرانی انٹیلیجنس منسٹری کے مطابق کرمان میں اس منسٹری کے اہلکاروں اور امام زمانہؑ کے گمنام سپاہیوں کی جانب سے کیے گئے انٹیلیجنس اور آپریشنل کارروائیوں کے نتیجے میں موساد سے وابستہ 21 افراد کی شناخت کرکے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
ایرانی سپاہ پاسداران کی بری فوج کے قدس بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 مسلح شر پسندوں اور دہشت گرد گروہوں سے وابستہ عناصر کو متعدد خصوصی کارروائیوں کے دوران گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایران کے ڈیفنس منسٹری اینڈ آرمڈ فورسز سپورٹ کے نائب سربراہ بریگیڈیئر جنرل مجید ابنالرضا نے کہا ہے کہ ایران کی مقامی ڈیفنس ٹیکنالوجی خطے میں موجود ہر اِمپورٹڈ ڈیفنس سسٹم سے بہتر ہے جبکہ دشمن کی جنگی صلاحیتوں میں بتدریج کمی کے آثار روز بروز نمایاں ہو رہے ہیں۔