ایران کی مقامی ڈیفنس ٹیکنالوجی خطے کے ہر اِمپورٹڈ سسٹم سے بہتر ہے، جنرل ابنالرضا
دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی ڈیفنس منسٹری کے نائب سربراہ جنرل مجید ابنالرضا نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی مقامی ٹیکنالوجی خطے کے کسی بھی امپورٹڈ ڈیفنس سسٹم سے زیادہ مؤثر ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کی صلاحیتوں کے زوال کے آثار ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید واضح ہو رہے ہیں جبکہ ملکی دفاعی صنعت پر انحصار کے باعث ایرانی مسلح افواج کے پاس ہر قسم کے خطرے کا مؤثر جواب دینے کے لیے تمام ضروری وسائل اور صلاحیت موجود ہے۔
جنرل ابنالرضا نے مزید کہا کہ جو عناصر آج اپنی سلامتی اور عسکری برتری کے لیے بیرونِ ملک سے ڈیفنس سسٹم خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں بہت جلد اندازہ ہوجائے گا کہ ایران کی مقامی ڈیفنس ٹیکنالوجی خطے میں موجود کسی بھی سسٹم سے بہتر ہے۔

لنک کاپی کر دیا گیا تھا۔
آپ کی رائے
