16 October 2024

انسانی المیے سے بچنے کے لئے غزہ کی گزرگاہوں کو کھولا جائے

فلسطینی ہلال احمر نے غزہ میں درپیش انسانی المیے سے بچنے کے لئے رفح گزرگاہ کو کھولنے کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۷۹۲
تاریخ اشاعت: 15:40 - July 01, 2024

ڈیفپریس کے مطابق الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی حملوں اور انسانی امدادی کاموں میں رکاوٹ کی وجہ سے انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔ شہر میں بھوک اور قطحی راج کررہی ہے۔ یہ صورتحال انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے لئے باعث تشویش ہے۔

انسانی المیے سے بچنے کے لئے غزہ کی گزرگاہوں کو کھولا جائے

غزہ کی بحرانی صورتحال کے پیش نظر فلسطینی ہلال احمر نے اپیل کی ہے کہ سرحدی گزرگاہوں کو فوری طور پر کھول دیا جائے۔

تنظیم نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے شہری غذائی قلت کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ہم اپیل کرتے ہیں کہ امدادی اشیاء کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے غزہ کی سرحدی گزرگاہوں کو فوری طور پر کھولا جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فورسز وقفے وقفے سے حملے کرکے امدادی کاموں میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔

ٹیگس: غزه ، فلسطین
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں