صہیونی فورسز کا غزہ میں اسکول پر فضائی حملہ، 30 شہید

فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی فورسز نے غزہ میں اسکول پر فضائی حملہ کرکے 30 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 5811
تاریخ اشاعت: 27 July 2024 - 16:07 - 19October 2645

ڈیفپریس کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے مختلف علاقوں پر صہیونی فوج کی جارحیت جاری ہے۔ تازہ ترین حملے میں 30 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

صہیونی فورسز کا غزہ میں اسکول پر فضائی حملہ، 30 شہید

تفصیلات کے مطابق صہیونی فورسز نے غزہ کے مرکزی علاقے میں واقع خدیجہ اسکول پر حملہ کردیا جہاں فلسطینی پناہ گزین مقیم تھے۔

فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق شہداء اور زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ صہیونی فضائی حملے میں کم از کم 36 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے دس مہینوں سے زائد عرصے سے جاری حملوں میں اب تک 39 ہزار سے زائد افراد شہید اور 9 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

ٹیگس: غزه ، صہیونی
آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً