16 October 2024
مولانا فضل الرحمان:

امریکہ اسرائیل کے جرائم کی حمایت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے

پاکستان میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے کے منصوبے کو آگے بڑھانے کی اندرونی اور بیرونی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا: اسرائیلی جرائم کے حامی اور انسانی حقوق کی حقیقی خلاف ورزی کرنے والے امریکہ کے ہاتھوں سے خطے کی مظلوم قوموں کا خون ٹپک رہا "
خبر کا کوڈ: ۵۸۱۸
تاریخ اشاعت: 13:44 - September 08, 2024

ڈیفپریس کی رپورٹ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ شب لاہور میں اپنی جماعت کے ہزاروں حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کہا: دنیا اب تک یہ سمجھ چکی ہوگی  کہ پاکستانی عوام نے اسرائیل کے ساتھ مفاہمت  کی فائل ہی بند کر دی ہے  اور صیہونیوں کے حامیوں اور غاصب اسرائیل کے ساتھ  تعلقات معمول پر لانے کی  کوشش کرنے والوں کے لئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

امریکہ اسرائیل کے جرائم کی حمایت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسرائیلی ایجنٹوں کی جانب سے فلسطینی قوم کے مصائب سے عوام کی توجہ ہٹانے کی  بہت کوششیں کی گئیں اور اس کے  ساتھ ہی غیر ملکی لابیوں نے بھی اسرائیل کی کٹھ پتلیوں کا ساتھ دیا لیکن پاکستانی عوام نے اپنی حکومت اور مغرب کو واضح پیغام دیا کہ ہم نے کبھی بھی فلسطین کی حمایت نہیں چھوڑی اور ہم اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے  زور دیا کہ فلسطین، شام اور عراق سے لے کر لیبیا اور افغانستان تک کی  خطے کی اقوام کا خون امریکہ کے ہاتھوں سے ٹپک رہا ہے، اس لیے یہ ملک انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا: امریکہ غزہ میں اسرائیلی حکومت کے جرائم کا اصل حامی ہے  اس لئے  وہ انسانی حقوق کا علمبردار نہیں ہو سکتا بلکہ درحقیقت انسانی حقوق کا حقیقی پامال کرنے والا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں