مجاہدین کے ہاتھوں متعدد صہیونی فوجیوں ہلاک اور کئی گرفتار ہوگئے ہیں، ابوعبیدہ

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں کاروائی کے دوران مجاہدین نے کئی صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 5774
تاریخ اشاعت: 26 May 2024 - 10:13 - 17August 2645

مجاہدین کے ہاتھوں متعدد صہیونی فوجیوں ہلاک اور کئی گرفتار ہوگئے ہیں، ابوعبیدہدیفا پریس نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ مجاہدین نے غزہ میں صہیونی فورسز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کئی کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

انہوں نے ایک آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مجاہدین نے غزہ کے شمال میں ایک پیچیدہ کاروائی کے دوران صہیونی فورسز کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ جبالیا میں مجاہدین نے منصوبہ بندی کے تحت صہونی فوجیوں کو زیرزمین سرنگ کی طرف کھینچا اور سرنگ کے دہانے پر پہنچتے ہی چاروں طرف سے حملہ کیا۔

مجاہدین کے اچانک حملے سے صہیونی فوجیوں کے اوسان خطا ہوگئے۔ مجاہدین کے حملے میں موقع پر موجود تمام صہیونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے۔ 

انہوں نے کہا کہ مجاہدین نے بعض صہیونی فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ القسام بریگیڈ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں زخمی صہیونی فوجی کو گھسیٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً