پاکستانی آرمی چیف:

پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی قوم کی قربانیوں کا اعتراف کرتا ہے

پاکستانی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی بحریہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل احمد جاسم معارج عبداللہ الزاید نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 5764
تاریخ اشاعت: 12 August 2022 - 02:57 - 03November 2643

پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی قوم کی قربانیوں کا اعتراف کرتا ہےمہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے بردرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی قوم کی قربانیوں کا اعتراف کرتا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے جو خطے کو غیر مستحکم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس کے خاتمے کے لیے اچھی طرح سے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا اور بلوچستان میں ہیلی حادثے کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔

عراقی چیف نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا.دونوں افواج کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کا بھی عہد کیا۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً